ETV Bharat / state

بایاں محاذ بیداری مہم کے ساتھ حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاج کرے گی - مغربی بنگال نیوز

بایاں محاذ نے کورونا وائرس کے بحران میں ریاستی اور مرکزی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف 26 جولائی کو کولکاتا میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس میں کانگریس کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

file photo
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 10:40 PM IST

دوسری جانب سڑکوں اور عوامی مقامات پر بڑی تعداد میں ماسک کے بغیر بھیڑ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بایاں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے حکومت کی سخت تنقید کی اور کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے تئیں عوامی بیداری لانے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 120دن گزر جانے کے باوجود لوگوں میں کورونا کے تئیں حساسیت نہیں پیدا ہوئی ہے اور بڑی تعداد میں مارکیٹ و بازار اور دیگر عوامی مقامات ماسک کے بغیر لوگ نظرآرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے محکمہ صحت کے ہیلپ لائن سے متعلق کہا کہ کوئی بھی فون نہیں اٹھاتا ہے۔ بہت سارے سپر اسپیشلٹی اسپتالوں میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ کورونا اسپیشل اسپتال میڈیکل کالج اس کی لیب کیا کر رہی ہے؟

بمان بوس نے کہا کہ ریاستی حکومت کو ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا اورانہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس بحران میں بھی تجارت کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحران کے اس دور میں بھی جی ایس ٹی لگانے کی فکر ہے۔

لیفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ 18 اور 19 جولائی کو ریاست بھر میں دو روزہ بیداری مہم چلائی جائے گی۔ اس کے بعد اس مہینے کے اواخر میں حکومت کی ناکامی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا۔

گرچہ اب تک حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم 26جولائی کو بایاں محاذ کی 18جماعتوں کے ساتھ کولکاتا احتجاج کیا جائے گا اور اس میں کانگریس کو بھی مدعو کرنے کا بھی پروگرام ہے۔

بمان بوس نے کہا کہ کورونا وائرس اس وقت تیزی سے پھیل رہا ہے، حکومت کے ساتھ عوام کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اگر عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیاتو اس مرض پر قابو پانا ناممکن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی حیثیت سے حکومت کی ناکامیوں کی نشاندہی کرکے اصلاح کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.