ETV Bharat / state

Biman Bose Meets SSC Job Seekers ایس ایس سی کے امیدواروں سے بائیں محاذ کے چیئرمین کی ملاقات - Biman Bose Meets SSC Job Seekers

لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے 570 دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ایس ایس سی کے امیدواروں سے ملاقات کی اور مغربی بنگال حکومت کے خلاف تحریک میں ان کی بھر پور حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ Left Front Chairman

ایس ایس سی کے امیدواروں سے بائیں محاذ کے چیئرمین کی ملاقات

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 1:41 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال بائیں محاذ کے چیئرمین (Left Front Chairman) بمان بوس نے کہا کہ طوفان، بارش، گرمی اور سردی کے باوجود جائز حق کی لڑائی میں ایس ایس سی کے امیدوار ایک قدم پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ہم لوگ ان کی حمایت نہیں کریں گے تو کس کی کریں گے۔ Left Front Chairman Biman Bose Meets SSC Job Seekers At Dharmatala In Kolkata

انہوں نے کہا کہ ہم اور ہماری فرنٹ کی تمام جماعتیں ایس ایس سی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔ ان کے شانہ بشانہ چلنے کا پیغام دیا۔اس کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے پوری طاقت کے ساتھ سڑکوں پر اترنے کا بھی اعلان کیا۔

ملازمت کے متلاشیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی لڑائی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ تنہا محسوس نہ کریں۔ آپ قابل ہیں آپ کو قابلیت کے ساتھ ہی نوکری ملے گی۔ کچھ وقت لگ رہا ہے۔ لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

گزشتہ روز سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم دھرنا منچ پر گئے تھے۔اس کے بعد ریاست کے اپوزیشن لیڈر سبویندو ادھیکاری بھی نومی کے موقع پر ملازمت کے متلاشیوں کے ساتھ دھرنا منچہ گئے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکومت کو ذرا بھی گمان نہیں تھا کہ نوکری کے لئے دھرنے پر بیٹھنے والے چند عام لوگوں کے احتجاج اور کلکتہ ہائی کورٹ کی مداخلت ان کے لئے گلے کی ہڈی بن سکتی ہے۔آج ترنمول کانگریس کی نگرانی والی ریاستی حکومت چاروں خانے چت ہو گئی ہے

یہ بھی پڑھیں:Road Accident in Kerala کیرالہ میں ٹورسٹ بس حادثے کا شکار، نو افراد ہلاک

بھارت کی آزادی کے بعد مغربی بنگال میں عام لوگوں کی جانب سے حکومت کے خلاف گزشتہ ساڑھے پانچ سو دنوں چلائی جانے والی یہ تحریک سب سے لمبی ہونے کا ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ اس تحریک کے بارے میں کسی کو معلوم بھی نہیں ہے یہ تحریک اور کتنے دنوں تک جاری رہے گی۔

دھرنے پر بیٹھے امیدواروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح ایک اور درگا پوجا کی چکاچوند روشنیوں اور خوشیوں سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تا کہ عام لوگوں کو جائز حق مل سکے۔ ہم حکومت سے ہم اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں۔ Biman Bose Meets SSC Job Seekers

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.