ETV Bharat / state

Lawyer Jumps From Second Hooghly Bridge وکیل نے ہگلی برج سے ندی میں چھلانگ لگادی - کولکاتا میں واقع سکنڈ ہگلی برج

دارالحکومت کولکاتا میں واقع سکنڈ ہگلی برج سے ایک وکیل نے ندی میں چھلانگ لگا دی۔ مصروف ترین پل سے ندی میں چھلانگ لگانے کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

وکیل کی ہگلی برج سے ندی میں چھلانگ
وکیل کی ہگلی برج سے ندی میں چھلانگ
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 3:09 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع سکنڈ ہگلی برج سے ایک وکیل نے ندی میں چھلانگ لگا دی۔ مصروف ترین پل پر ندی میں چھلانگ لگانے کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ندی میں چھلانگ لگانے سے پہلے انہوں نے اپنے گھر والوں کو فون کرکے اس کی اطلاع دی تھی۔ ذرائع کے مطابق ہسٹنگ تھانے کی پولیس نےجائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔پولیس نے بتایا کہ برج سے ندی میں چھلانگ لگانے والے شخص کی شناخت محمد عارف کی شکل میں ہوئی ہے۔چھلانگ لگانے سے پہلے انہوں نے اپنے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔

پولئس نے مزید کہاکہ ندی میں چھلانگ لگانے والا شخص محمد عارف پیشے سے ایک وکیل ہیں۔ وہ سیالدہ کورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ محمد عارف کولکاتا کے پھول بگان تھانہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔ان کی عمر 25 برس ہے۔ ہسٹنگ تھانے کی پولیس کے مطابق پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔قیاس آرائی ہے کہ گھریلو تنازع کے سبب نوجوان وکیل نے ایسا قدم اٹھایا ہوگا۔اس معاملے میں زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ وہ خود موٹر سائیکل چلا کر برج پر پہنچے ۔برج کے ریلنگ کے اس پار جانے سے پہلے انہوں نے اپنی موٹر سائیکل،گاڑی کی چابی اور ضروری کاغذات وہاں پر رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:AIDSO And TMCP Clash In NBU شمالی بنگال یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے مابین جھڑپ، متعدد طلبا زخمی

پولیس نے کہاکہ ریلنگ پر پہنچنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچی لیکن اس وقت تک کافی دیر ہو چکی تھی۔دوسری طرف کولکاتا ریور پولیس نے ہگلی ندی میں چھلانگ لگانےو الے شخص کو ڈھونڈنے کے لئے گشتی مہم شروع کر دی ہے۔فی الحال ابھی تک وکیل کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.