ETV Bharat / state

بڑی تعداد میں نوجوان ترنمول کانگریس میں شامل

ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل اور ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی قیادت سے متاثرہوکر ریاست کے نوجوا ن بڑی تعداد میں ترنمول کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 6:19 PM IST

پارتھو چٹرجی نے ترنمو ل کانگریس کے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت سے متاثر ہوکر ریاست بھر کے نوجوان ترنمول کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ترنمول کانگریس میں آپ سب کا خیر مقدم ہے اور امید ہے کہ بنگال کو ترقی یافتہ بنانے کے خواب کی تکمیل کے لیے کام کریں گے۔

دوسری جانب کلکتہ کارپوریشن کے ایڈ منسٹریٹر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ریاست کی نوجوان نسل ممتا بنرجی کے تعمیری کاموں سے متاثر ہیں۔

اس کی وجہ سے بڑی تعداد میں نوجوان ترنمول کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔

ریاست کی ترقی کے لئے کام کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیے:مغربی بنگال میں ایک لاکھ سے زائد افراد صحتیاب

ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمان اور ٹالی ووڈ اداکارہ نصرت جہاں نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نوجوانوں کا شکریہ کہ وہ ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے آگے آرہی ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے نوجوان دیدی سے متاثر اور محبت کرتے ہیں اور دیدی کے مشن میں شامل ہوکر بنگال کو آگے لے جانے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.