مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کےشمشیرگنج میں واقع107 نمبر قومی شاہراہ کا ایک حصے کے دھنسنے پر ہائی وے انتظامیہ کے رول پر سوال اٹھنے لگا ہے۔ چھ مہینہ پہلے اس کی مرمت کی گئی تھی لیکن چند مہینوں کے دوران اس کی حالت ابتر ہو گئی۔ Landslide In ShamShergunj In 107 State Highway With 6 Months Of Renovation
قومی شاہراہ کے کنارے کا ایک حصے کے دھنسنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے اس کی شکایت بھی کرائی ہے۔
مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ چھوٹی گاڑیاں قومی شاہراہ کے کنارے ہی چلتی ہیں لیکن سڑک کے کنارے کاحصہ دھنس چکا ہے۔ اس سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چھوٹی گاڑیوں کو قومی شاہراہ کے بیچ چلانے سے جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی گئی ہے لیکن انہوں نے اس سلسلے میں اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیںاٹھایا گیاہے۔ان کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں کی پریشانیاں بڑھنے لگی ہے۔
ربیل السلام نے کہ اس سلسلے میں کئی لوگوں سے بات چیت کی گئی ہے ۔ضلع انتظامیہ کاکہنا ہے کہ قومی شاہراہ مغربی بنگال حکومت کی نگرانی میں نہیں آتی ہے۔اس لئے عام لوگوں کی شکایت پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Burdwan Chaos لیفٹ فرنٹ کی تحریک پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا
انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی اتھارٹی سے اس کی شکایت کرنے سے اس پر کام ہو سکتا ہے لیکن اس میں کافی وقت لگ سکتا ہے ۔مرمت کے کاموں میں تاخیر ہونے کی وجہ سے حادثات میں بھیی اضافہ ہو سکتا ہے۔