مغربی بنگال کےشمالی دیناج پور کے رائے گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک بازار میں سرعام ڈکیتی کی ایک واردات رونما ہونے سے سنسنی پھیل گئی ۔اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس واردات کو انجام دینے والا کوئی مرد نہیں بلکہ خواتین پر مشتمل ڈاکووں کا ایک گروہ تھا۔Lady Gang Snatch Silver Loaded Bag For Women In North Dinajpur
ذرائع کے مطابق آج دن میں ایک خاتون اپنی فیملی کے ساتھ 380 گرام چاندی کو فروخت کرکے سونے کی زیورات خریدنے کے ارادے سے بازار پہنچی۔بازار میں واقع زیورات کی دکان پہنچنے سے پہلے خواتین ڈاکووں کا ایک گروہ نے چاندی سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگیا۔
خواتین ڈاکووں کے گروہ کے ذریعہ ڈکیتی کی واردات رونما ہونے کے سبب بازار میں سنسنی پھیل گئی۔ بازار میں موجود لوگ خواتین ڈاکووں کو واردات انجام دے کرفرار ہوتے ہوئے دیکھتے رہ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:WPI Inflation in Double Digits تھوک مہنگائی گزشتہ سترہ ماہ سے دوہرے ہندسوں میں
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیااورتفتیش شروع کردی۔پولیس نے کہاکہ فیملی سبھاش گنج کی رہنے والی ہے۔ان کے پاس تقریبا380 بھری چاندی کے زیورات تھے۔چاندی کے زیورات کی قیمت تقریبادو لاکھ 75 ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔ وہ بازار میں چاندی کے زیورات فروخت کرکے سونے کے زیور خریدنے کے ارادے سے آئے تھے۔
پولیس نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ خواتین گروہ (لیڈی گینگ)نے اس وارادت کو انجام دیا ہے۔ ان کی تلاش جاری ہے۔گروہ میں شامل تمام خواتین کو جلد ہی ڈھونڈ نکالاجائے گا۔