ETV Bharat / state

شاردا چٹ فنڈ معاملے میں کنال گھوش کو ضمانت

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 9:33 PM IST

ترنمول کانگریس کے رہنما کنال گھوش کو شاردا چٹ فنڈ میں سی بی آئی کی خصوصئی عدالت نے ضمانت دے دی ہے، جب کہ کنال گھوش کو آئندہ 20 ستمبر کو ای ڈی نے طلب کیا ہے۔

شاردا معاملے میں کنال گھوش کو ملی ضمانت
شاردا معاملے میں کنال گھوش کو ملی ضمانت

ترنمول کانگریس کے رہنما کنال گھوش کو شاردا چٹ فنڈ میں سی بی آئی عدالت نے ان کی پیشگی ضمانت کی عرضی منظور کرتے ہوئے ضمانت دے دی ہے۔ کنال گھوش کو آئندہ 20 ستمبر کو ای ڈی نے طلب کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترنمول کانگریس کے رہنما کو آئندہ 20 ستمبر کو ای ڈی نے ایک بار پھر طلب کیا ہے۔ اس سے قبل ہی انہوں نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیشگی ضمانت کی عرضی دی تھی۔ جسے عدالت نے آج منظور کرتے ہوئے ضمانت دے دی ہے۔

عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کنال گھوش کے وکیل اوئن چکرورتی نے کہا کہ ای ڈی کے مطابق کنال گھوش کے خلاف نئے طور پر کوئی جانچ نہیں ہے۔جس کے بعد سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکے پر کنال گھوش کو ضمانت دی ہے۔

مزید پڑھیں:کسانوں کی ترقی کا بہترین ذریعہ نجی کاری: وزیر زراعت

گزشتہ ماہ شاردا معاملے میں ای ڈی نے کنال گھوش کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں آج سٹی شیشن کورٹ کے خصوصی سی بی آئی عدالت میں کنال گھوش کی جانب سے پیشگی ضمانت کی سماعت ہوئی جس کی مخالفت ای ڈی نے کی۔

ای ڈی نے سماعت کے دوران ایک بار پھر ان کے اثر و رسوخ کا حوالہ دیا۔جس کے بعد کنال گھوش کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل اثر و رسوخ والے نہیں ہیں بلکہ ایک مقبول شخص ہیں۔ دونوں فریقین کے سوال و جواب کے بعد عدالت نے کنال گھوش کو 20 ہزار کے مچلکے پر ضمانت دے دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.