شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور وزیر شوبھن دیب ناتھ چٹرجی نے پرچہ نامزدگی کیا اور لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی.
رواں ماہ کے 30 اکتوبر کو مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا، شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ کے علاوہ ندیا ضلع کے شانتی پور اور دن ہاٹا میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں.
ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس گزشتہ انتخابات کی کارکردگی دوہرانے کے لئے پر عزم ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں ممتابنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت کو چیلنج دینے کی تیاریوں میں ہیں.
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور وزیر شوبھن دیب ناتھ چٹرجی نے پرچہ نامزدگی کیا.
بیرکپور ضلع انتظامیہ کے دفتر میں پرچہ نامزدگی کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کے امیدوار اور وزیر شوبھن دیب چٹرجی نے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی.
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انہیں نہیں ممتابنرجی کو دیکھ کر ووٹ دیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے عام لوگوں بالخصوص خواتین کی ترقی کے لئے جو کام کیا ہے اسی بنیاد پر ووٹ مانگنے کے لئے آپ کے گھروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
شوبھن دیب چٹرجی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ہوئے ضمنی انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی ترنمول کانگریس کو تمام چاروں سیٹوں پر کامیابی ملے گی.
مزید پڑھیں:مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 30 ستمبر کو ہوئے ضمنی انتخابات کی تینوں سیٹوں پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو زبردست کامیابی ملی تھی. ان سیٹوں میں کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جیت بھی شامل ہے۔