ETV Bharat / state

جنوبی 24 پرگنہ: لکشمی بھنڈار کیمپ کا بی ڈی او نے جائزہ لیا - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ اسمبلی حلقہ بھانگوڑ میں لکشمی بھنڈار منصوبے کے تحت ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بی ڈی او کیمپ کا جائزہ لینے کے دوران خواتین کی مدد کے لیے زمین پر بیٹھ کر ترقیاتی منصوبوں کے فارم بھرنے میں مصروف ہو گئے۔

ترقیاتی منصوبے
ترقیاتی منصوبے
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 11:15 AM IST

مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے تمام اضلاع میں کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے دور دراز کے اضلاع خاص طور پر بھارت - بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد سے متصل اضلاع میں حکومت کیمپوں کے ذریعہ ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

ترقیاتی منصوبے

مغربی بنگال کے تمام اضلاع کے باشندے بالخصوص خواتین میں اس اسکیم کے تئیں خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔

سرحدی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے دوارے سرکار اسکیم کے تحت کیمپوں کے انعقاد کے دوران خواتین کی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ اسمبلی حلقہ بھانگوڑ میں لکشمی بھنڈار منصوبے کے تحت ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بی ڈی او کیمپ کا جائزہ لینے کے دوران خواتین کی مدد کے لیے زمین پر بیٹھ کر ترقیاتی منصوبوں کے فارم بھرنے میں مصروف ہو گئے۔

بھانگوڑ ضلع کے بھگوان تلہ پنچایت کے ایک پرائمری میں دوارے سرکار اسکیم کے تحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا جائزہ لینے کے لئے بلاک ڈیلوپمنٹ آفیسر کارتک چند دورے پر آئے۔

بی ڈی او نے کیمپ میں خواتین کی بھیڑ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے خواتین کی مدد کے لئے اسکول کے میدان میں بیٹھ گئے۔ اور لکشمی بھنڈار منصوبے کے تحت خواتین کے فارم بھرنے لگے۔

بی ڈی او نے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے انہیں وہ ہر ممکن طور پر اداکرنے کی کوشش کرینگے تاکہ کسی کو بھی کوئی تکلیف نہ پہنچے۔

بی ڈی او کا کہنا ہے کہ کیمپ کا جائزہ لینے کا مطلب یہ ہے کہ یہاں کسی بھی طرح کی کوئی بدنظمی نہ ہو ۔اور اگر بد نظمی پائی جارہی ہے تو دور کی جائے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کو لے کر عام لوگ میں بھی زبردست دلچسپی پائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:مغربی بنگال حکومت کی جانب سے ' دوارے سرکار اسکیم' کی شروعات

مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے دوارے دوارے کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے تحت دوارے سرکار اسکیم کے لئے اب تک پانچ کروڑ سے زائد لوگوں نے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.