ETV Bharat / state

کولکاتہ:سماجی تنظیم ’چاروں دشا’تمام طبقات کے فلاح وبہبود کے لئے پُرعزم - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

ادارہ چاروں دشا کے بانی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ زمینی سطح پر کام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ ہم کم سے کم وقت میں سماج کے تمام طبقات کے فلاح و بہبود کے لئے اقدام اٹھا سکیں۔

چاروں دشا
چاروں دشا
author img

By

Published : Oct 24, 2021, 8:54 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ ٹیکہ پاڑہ علاقے میں واقع ’چاروں دشا’ نامی سماجی تنظیم کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے. ہوڑہ ضلع کے مشہور سماجی ادارہ چاروں دشا کو دو سال قبل 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس ادارے کو قائم کرنے والوں میں ڈاکٹر مختار احمد اور سماجی کارکن سرفراز احمد کا نام قابل ذکر ہے. سرفراز احمد کے غریب عوام کی خدمت کرنے کے جذبے کو دیکھتے ہوئے انہیں مذکورہ ادارہ کا ڈائریکٹر بنایا گیا. گزرتے وقت کے ساتھ اس ادارے سے مزید لوگ جڑ گئے. اس فہرست میں نوجوان محمد ساجد کا نام بھی شامل کیا گیا جنہیں بعد میں ادارے کے یوتھ جنرل سیکرٹری کا عہدہ سونپا گیا۔

چاروں دشا

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ادارہ کے ڈائریکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ چاروں دشا کا مطلب یہ ہے کہ اقلیتی طبقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کو یکساں سہولیات فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

ڈائریکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ ادارے کا اولین مقصد غریب عوام کی خدمت انجام دینا ہے. ادارے کی جانب سے لوگوں کو مفت کھانا، راشن اور دوسری ضروری ایشیاء مہیا کرائی جاتی ہے. اس کے علاوہ بچوں کے لئے تعلیم کی راہ کو مزید آسان بنانا بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ چاروں دشا کا بہت جلد اپنا ہسپتال اور ایک اسکول ہو گا. ہسپتال تعمیر کرنے کا مقصد غریب عوام کو معیاری علاج فراہم کرنا ہے. ایک ایسا ہسپتال کا منصوبہ ہے جہاں غریب لوگ کم سے کم رقم خرچ کرکے اعلیٰ و معیاری سہولیات حاصل کرنا ہے

دوسری طرف ادارہ چاروں دشا کے بانی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ زمینی سطح پر کام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ ہم کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے. انہوں نے کہا کہ ادارہ قائم کرنے کا مقصد غریب عوام کی خدمت انجام دینا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سماج میں مثبت تبدیلی لانے کی ایک کوشش ہے. یہ کوئی سیاسی ادارہ نہیں ہے. مستقبل میں بھی اس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا.

مزید پڑھیں:

کولکاتہ: ضابطہ اخلاق کی پاسداری ضروری ہے، ترنمول کانگریس

ادارہ چاروں دشا کے یوتھ جنرل سیکرٹری محمد ساجد نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیک منصوبوں کے تحت آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ہمارے ایک قدم بڑھنے سے اگر غریب عوام کی بھلائی ہو جائے تو ہمیں بڑی خوشی ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.