آئی ایس سی بورڈ کے 12ویں کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ جس میں مشترکہ طور پر پورے ملک میں 18 طلبہ کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔ اس فہرست میں ریاست مغربی بنگال کے 6 طلبہ شامل ہیں۔ بنگال سے اول مقام حاصل کرنے والے تین طلبہ کا تعلق دارالحکومت کولکاتا کے ہیں جبکہ ایک طالب علم علی پور دوار،ایک پانی ہٹی اور ایک طالب علم کا تعلق شمالی 24 پرگنہ سے ہے۔ Arsh Mustafa tops in ISC board 12th exam
بنگال سے اول مقام حاصل کرنے والوں میں کولکاتا کے پارکس کے رہنے والے عرش مصطفیٰ کا بھی نام ہے۔ عرش مصطفیٰ نے کُل 99.75 فیصد نمبر حاصل کیا ہے اور سرفہرست رہنے والے 18 طلباء میں 13ویں پر ہیں۔ عرش مصطفیٰ کولکاتا کے بینیا پوکھر میں موجود فرانک انتھونی پبلک اسکول کے طالب علم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: CBSE Exam Result Declared: سی بی ایس ای بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا
بنگال سے اول مقام حاصل کرنے والے چھ طلباء میں عرش مصطفیٰ واحد مسلم ہے۔ جبکہ پورے ملک میں دوسرا مقام حاصل کرنے والوں میں عرش مصطفی کا بھائی آیان بھی شامل ہے آیان مصطفیٰ نے کُل 99.50 فیصد نمبر حاصل کیا ہے۔ آیان مصطفی بھی فرانک انتھونی پبلک اسکول بینیا پوکھر کا طالب علم ہے۔ دونوں بھائیوں کی شاندار کامیابی پر اہل خاندان کے علاوہ پورے کولکاتا کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ دونوں کا تعلق ایک تعلیمی گھرانے سے ہے ان کے والد حبیب مصطفیٰ ٹیچر ہیں۔