ETV Bharat / state

Kolkata STF In Bihar کولکاتا ایس ٹی ایف اکا بہار کے پورنیا میں چھاپہ، تین افراد گرفتار

کولکاتا کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے بہار کے پورنیا میں واقع غیرقانونی اسلحہ فیکڑی پرخصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔ اس کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیے گئے ہیں۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کرکے ٹرانزٹ ریمانڈ پر کولکاتا لائی ہے۔ Kolkata STF In Bihar

کولکاتا ایس ٹی ایف کی بہار کے پورنیا میں کارروائی

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 11:10 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم اور بہار ایس ٹی ایف نے گزشتہ ماہ بہار میں دو مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی۔ مشترکہ کارروائی میں غیر قانونی اسلحے کی فیکٹری کا پردہ فاش کیا تھا۔ ایس ٹی ایف نے بہار کے کھگڑیا ضلع کے سونبرسر اور سستی پور کے حسن پور میں دو فیکٹریوں میں مشترکہ طور پر چھاپہ ماری کارروائی کی تھی۔ وہاں سے بھاری مقدار میں نیم تیار آتشیں اسلحہ برآمد ہوا۔ اس بار کولکاتا پولس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے بہار ایس ٹی ایف کے ساتھ ایک ساتھ مل بہار کے پورنیا میں کارروائی کی۔ پولیس نے اس چھاپہ ماری کارروائی میں تین مرد اور دو خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد شاہد (34)، محمد شہناباز عالم (22)، محمد شاہ الدین (41) شامل ہیں۔تینوں بہار کے رہنے والے ہیں۔ شاہد اور شاہ الدین کا گھر مونگیر میں ہے، شہناباز کا گھر بھاگلپور میں ہے۔ ان تینوں کے علاوہ پولیس نے مزید دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:Explosion At Maheshtala پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

پولیس ذرائع کے مطابق پورنیہ کے قریب ایک مکان میں غیر قانونی ہتھیار بنائے جا رہے تھے۔ یہ گھر سوربھ کمار چودھری اور سنی کمار چودھری کے نام پر ہے۔ معلوم ہوا کہ وہ دو بھائی ہیں۔ وہ واقعہ کے بعد سے فرار بتائے جاتے ہیں۔ پولیس ان کی بھی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا ان کا اس واقعے سے براہ راست تعلق ہے یا یہ مکان کسی اور نے اسلحہ فیکٹری بنانے کے لئے کرائے پر دیا تھا۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی کئی دفعات کے ساتھ ساتھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم جن پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔چھاپہ ماری مہم کے دوران آتشیں اسلحے کے ساتھ، پولیس نے ہتھیار بنانے کے بہت سے آوزار بھی برآمد کئے ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران 2 مشینیں، 2 لیتھ مشینیں، 3 ڈرلنگ مشینیں، 2 پیسنے والی مشینیں، ورکنگ ٹولز، مشینری وغیرہ برآمد کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.