ETV Bharat / state

بیس کروڑ روپے کی منشیات کے ساتھ ایک شخص گرفتار - کولکاتا میں منشیات برآمد

اسپیشل ٹاسک فورس نے کولکاتا کے دھرمتلہ علاقے سے ایک شخص کو 20 کروڑ روپے کی منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

بیس کروڑ روپے کی منشیات کے ساتھ ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 5:20 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ہیر اسٹریٹ تھانہ کے تحت دھرمتلہ علاقے سے ایس ٹی ایف نے کروڑ روپے کی منشیات کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دھرمتلہ علاقے میں خصوصی تلاشی مہم چلائی۔ایس ٹی ایف کے اہلکاروں کو مالدہ کے رہنے والے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرکے تلاشی لی۔

ایس ٹی ایف کو تلاشی کے دوران تقریباً 20 کروڑ روپے کی منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ٹی ایف کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت عالم شیخ کے طور پر ہوئی ہے. اس کے پاس سے تین کیلو 749 گرام ہیروین برآمد کی گئی ہے.

آیس ٹی ایف نے بتایا کہ گرفتار عالم شیخ مالدہ ضلع کا رہنے والا ہے قیاس آرائی کی وہ کل رات ہی مالدہ سے کولکاتا پہنچا ہے۔ایس ٹی ایف نے میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ اتنی منشیات بنگلہ دیش سے سرحد پار کرکے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک معمولی واقعہ نہیں ہے اس کے پیچھے بین الاقوامی گروہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

ایس ٹی ایف نے گرفتار شخص کو بنکشال کورٹ میں پیش کیا، جہاں اسے سات دنوں تک ایس ٹی ایف کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.