ETV Bharat / state

Security in Park Street کرسمس کے موقعے پر پارک اسٹریٹ میں سکیورٹی انتظامات سخت - مغربی بنگال میں کرسمس کی تیاریاں

کولکاتا پولیس کی جانب سے کرسمس کے مد نظر دارالحکومت کولکاتا میں واقع پارک اسٹریٹ میں سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔کولکاتا پولیس کو اندازہ ہے کہ اس مرتبہ دس لاکھ سے زائد لوگ کرسمس کے موقعے پر پارک اسٹریٹ تفریح کے لیے آئیں گے۔ Security In Park Street

کرسمس کے موقع پر پارک اسٹریٹ میں سیکیورٹی انتظامات سخت

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 11:35 AM IST

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں کرسمس کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہے۔کولکاتا سمیت دیگر اضلاع میں واقع چرچوں میں کرسمس کی تقریبات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔پولیس انتظامیہ کی جانب سے تمام مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کولکاتا پولیس کی جانب سے کرسمس کے مد نظر دارالحکومت کولکاتا میں واقع پارک اسٹریٹ میں سیکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔کولکاتا پولیس کو اندازہ ہے کہ اس مرتبہ دس لاکھ سے زائد لوگ کرسمس کے موقع پر پارک اسٹریٹ تفریح کے لئے آئیں گے۔ Kolkata Police Takes Measure As 10 Lakhs People May Gather In Park Street On Christmas 2022

کولکاتا پولیس کے مطابق کرسمس کے موقع پر پارک اسٹریٹ میں لاکھوں لوگ آتے ہیں۔دو برس قبل کورونا وائرس کے سبب یہاں لوگوں کی آمد کم ہوئی تھی لیکن اس مرتبہ بھیڑ بڑھنے والی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری معلومات کے مطابق پارک اسٹریٹ اور اس کے اطراف میں کرسمس کے موقع پر 10 لاکھ لوگوں کی آمد ہو سکتی ہے۔اس مرتبہ ریکارڈ بھیڑ ہو سکتی ہے۔اس کے لئے تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Toy Train Ride In Darjeeling دارجلنگ میں اضافی ٹوائے ٹرین کی خدمات شروع کرنے کا اعلان

ان کا کہنا ہے کہ پارک اسٹریٹ اور اس کے اطراف سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔اس کے علاوہ مختلف مقامات پر واچ ٹاور بنائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مختلف اہم سڑکوں پر اضافی سی سی ٹی وی نصب کئے گئے تاکہ بھیڑ پر مکمل طور پر نظر رکھی جا سکے۔ کولکاتا پولیس کے مطابق گزشتہ رات سے سڑکوں پر گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر سوار لوگوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔بڑے پیمانے پر ناکہ چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے ۔ Kolkata Police Takes Measure As 10 Lakhs People May Gather In Park Street On Christmas 2022

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.