کولکاتا:کولکاتا پولیس ذرائع کے مطابق گارڈن ریچ آن لائن گیمینگ آیپس کے معاملے گرفتار عامرخان کے150 اکاؤنٹس کے بارے میں سنسنی خیز معلومات حاصل ہوئی ہے۔اسی درمیان ان اکاؤنٹ سےمجموعی طور پر 20 کروڑ روپے ضبط کئے گئے۔Kolkata Police Found 150 Accounts Of Aamir Khan Who Arrested In Online Fraud Case
گارڈن رچ کے عامر خان نے بٹ کوائن میں تقریباً ایک سو کروڑ روپے جمع کرائے ہیں۔ پولیس ہیڈ کوارٹرلال بازار کے جاسوسوں نے ابتدائی طور پر اسے گرفتار کرنے کے بعد پوچھ گچھ کرکے یہ معلومات حاصل کیں۔
کلکتہ یا ملک کی دوسری ریاستوں کے علاوہعامر خان اور ان کے ساتھیوں نے عرب ممالک ،مشرق وسطیٰ اور بنگلہ دیش کے کئی نوجوانوں کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے کے الزامات ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق عامر سے پوچھ گچھ کے نتیجے میں اس کیس کی گتھی آہستہ آہستہ کھل رہی ہے۔ یہ ابتدائی تفتیش کا نتیجہ ہے۔مستقبل مزید چونکا دینے والی معلومات سامنے آ سکتی ہے۔عامرخان حوالہ کے کاروبار سے بھی منسلک ہے۔
سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (EDO) بھی گارڈن ریچ واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ چند ہفتے قبل، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گارڈن ریچ میں سی جی آر روڈ پر تاجر عامر خان کے گھر سے 17.32 ملین روپے برآمد کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Gyanvapi case مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ پر فیصلہ ملتوی
پارک اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف درج شکایت کی بنیاد پر اسے غازی آباد سے لال بازار کے جاسوسوں نے گرفتار کیا تھا۔ عامر سے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد جاسوسوں کو معلوم ہوا کہ اس نے برآمد شدہ 17 کروڑ روپے کرپٹو کرنسی میں بھی رکھے تھے۔
اس سے پوچھ گچھ کے دوران مشرق وسطیٰ ،دبئی اور کویت کے بارے میں غیر قانونی دھندے کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہے۔جاسوسوں کے مطابق اس نے بیرون ملک تعلیم حاصل کی۔ وہاں سے اسے گیمنگ ایپس کے ذریعے دھوکہ دہی کا علم ہوا۔ مشرق وسطیٰ کے ان دو ممالک میں اس کے کچھ رشتہ دار ہیں۔ عامر خود حوالے کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
پولیس (کولکاتا پولیس) کے مطابق عامر خان کے خلاف 147 بینک کھاتوں میں 50 کروڑ روپے کے لین دین کی شکایت کی گئی ہے۔ لیکن کم از کم 100 کروڑ روپے اس نے بٹ کوائن میں تبدیل کر لئے۔ وہ اپنے کچھ قریبی رشتہ داروں کے ذریعے کرپٹو کرنسیوں میں رقم رکھا ہے۔ Kolkata Police Found 150 Accounts Of Aamir Khan Who Arrested In Online Fraud Case