کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن ان دنوں خسارے میں چلنے کے باوجود روزانہ نئے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر رہا ہے۔ Kolkata municipal corporation planning to run primary school on private public format
اسی درمیان کولکاتامیونسپل کارپوریشن نے کے ایم سی کے تحت چلنے والے پرائمری اسکولوں کو پبلک پرائیویٹ اسکولوں کی طرز پر چلانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس منصوبے کے تحت گارجین اور اساتذہ کی میٹنگ کی جائے گی۔
اس منصوبے کے تحت کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے تحت چلنے والے پرائمری اسکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں کے طرز پر چلایا جائے گا۔ اس منصوبے کے لئے نجی اداروں کی بھی مدد لی جائے گی۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم کے سربراہ سندپن ساہا نے کہا کہ یہ ایک تجربہ ہے۔ اس تجربے میں کامیابی ملتی ہے تو اس کو لے کر مستقبل میں ٹھوس قدم اٹھائے جائیں گے۔ امید ہے کہ منصوبہ کامیاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کے ایم پی اسکولوں کو پرائیویٹ انگلش میڈیم اسکول کارنگ دیا جائے گا۔ تعلیمی معیار پر سب سے زیادہ توجہ دی جائے گی۔ اس کے لئے اساتذہ اور گارجین کے درمیان میٹنگ کرائی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ گارجین اور اساتذہ کی میٹنگ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے لئے راہ ہموار کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Bengal School Recruitment Scam پارتھو چٹرجی اور ارپیتا گھوش کو اب عدالت میں ورچوئل پیش کیا جائے گا
واضح رہے کہ چند دنوں قبل کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئراوروزیر فرہادحکیم نے کے ایم سی کے تحت چلنے والے اسکولوں کو اسمارٹ اسکول بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اسمارٹ اسكولوں میں بچوں كو تعلیم كے ساتھ ساتھ كمپیوٹر، سائنس اور صحت سے متعلق تعلیم دینے كا فیصلہ كیا گیا ہے۔