کولکاتا: مغربی بنگال میں اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کی تفتیش کا دائرہ جوں جوں بڑھ رہا ہے توں توں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ ای ڈی نے حال ہی میں عدالت کو بتایا کہ نہ صرف اساتذہ کی بھرتیوں (ایس ایس سی گھوٹالہ) میں بلکہ میونسپلٹیوں میں بھی بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے معاملے ہوئے ہیں۔ ای ڈی کے انکشاف کے بعد سیاسی حلقوں میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور ریاستی وزیرفرہاد حکیم نے کارپوریشن میں تقرری کے پورے معاملے پر باریکی سے نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ ساتھ کے ایم سی کے چھوڑ کر تمام میونسپلٹیوں میں ملازمین کی تقرری کی تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sweta Chakraborty ای ڈی کے ذریعہ گرفتار ایان شیل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے: شویتا چکرورتی
اس سلسلے میں کے ایم سی کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ تفتیش جاری ہے۔ ہم نے محکمہ سے کہا ہے کہ وہ دیکھیں کہ کیا معلومات دستیاب ہیں۔ عدالت نے ابھی تک ہمیں کوئی حکم نہیں دیا۔ اس لئے میں وقت سے پہلے کچھ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم یہ پورے معاملے کو دیکھنے کے لیے کہا گیا ہے کہ کہیں بھی بدعنوانی تو نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ آیان شیل سے پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی کو کئی اہم جانکاریاں حاصل ہوئی تھی کہ ان کی کمپنی اے بی ایس انفو زون کے ذریعہ ریاست کی 60 سے زیادہ میونسپلٹیز میں بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔ اسی بنیاد پر ای ڈی کی ٹیم اس معاملے میں سرگرم ہوئی ہے۔