ETV Bharat / state

Mayor Firhad Hakim فرہاد حکیم نے پولیس پر ہاکروں کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں کی سڑکوں کے کنارے فٹ پاتھ پر قبضہ جمانے والے ہاکروں کی مدد کرنے کا پولیس پر الزام عائد کیا۔ Kolkata Municipal Corporation

فرہاد حکیم کا پولیس پر ہاکروں کی مدد کرنے کا الزام

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 6:54 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں کی سڑکوں کے کنارے فٹ پاتھ پر دکان لگانے والے ہاکروں کے خلاف کولکاتا میونسپل کارپوریشن مہم شروع کرنے والی ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہاکروں کو دوسری جگہ منتقل ہونے یا پھر کے ایم سی کی ہدایات پر کھرا اترنے کا حکم دیا گیا ہے۔ Kolkata Municipal Corporation Mayor Firhad Hakim Alleged Kolkata Police For Hawker Problem In The City

اسی درمیان کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں کی سڑکوں کے کنارے فٹ پاتھ پر قبضہ جمانے والے ہاکروں کی پولیس مدد کررہی ہے۔

ریاستی وزیر فرہاد حکم نے کہاکہ کولکاتا کی سڑکوں کے کنارے فٹ پاتھوں کو غیر قانونی قبضوں سے نجات دلانے کے لئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی کو نقصان پہنچا کر شہر کو خوبصورت نہیں بنانا ہے۔سڑکوں کے کنارے جو لوگ دکانیں لگاتے ہیں انہیں کے ایم سی کے گائیڈ لائن کھرا اترنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ گڑیا ہاٹ علاقے میں فٹ پاتھوں پر قابض دکانداروں کو اس سلسلے میں نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے تمام وارڈوں میں نوٹس کو جاری کیا جائے گا۔لیکن ایک بات تو واضح ہے کہ سڑکوں کے کنارے کے دکانیں لگانے والوں کو کہیں نا کہیں پولیس کی مدد حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Minakhan Bomb Blast شمالی 24 پرگنہ میں بم دھماکہ، ایک بچی کی موت

ان کا دعویٰ ہے کہ پولیس کی مدد کے بغیر ہاکروں میں سڑک کے کنارے فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے متعلقہ تمام اداروں اور افراد سے بات چیت کی جائے گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.