مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ Muslim-majority commercial area خضرپور کے وارڈ نمبر77 سے آزاد امیدوار Independent candidate ایڈووکیٹ صائمہ وسیم نے کارپوریشن انتخابات 2021 میں عوام کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا۔
مغربی بنگال میں ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے۔ توں توں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی کمر کس کر انتخابی میدان میں اتر چکے ہیں۔ تمام امیدوار اپنی اپنی جیت کے دعویٰ کر رہے ہیں۔ مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ خضرپور کے وارڈ نمبر77 سے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ صائمہ وسیمAdvocate saima wasimکارپوریشن انتخاب 2021 میں اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔
آزاد امیدوار صائمہ وسیم پیشے سے علی پور کورٹ Alipore Court کی وکیل ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت گار بھی ہیں۔
ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ صائمہ وسیم نے کہا کہ عوام کی رضامندی سے ہی وارڈ نمبر 77 سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈوکیٹ صائمہ وسیم کا کہنا ہے کہ سچائی یہ ہے کہ لفٹ فرنٹ چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والی امیدوار سے وارڈ کے لوگ مایوس ہوچکے ہیں۔ عام لوگ وارڈ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وارڈ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ لیکن اس وارڈ میں کاونسلر نے کوئی کام کیا ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وارڈ میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کا سہرا کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور وزیر فرہاد حکیم کو جاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کاونسلر نے کیا کیا۔
آزاد امیدوار کے مطابق ان کے پاس ترقیاتی منصوبوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مذکورہ آزاد امیدوار نے کہا لوگ ترنمول کانگریس کو موقع دے کر دیکھ چکے ہیں۔ ایک موقع انہیں بھی ملنا چاہیے۔
ایڈووکیٹ صائمہ وسیم نے کہا کہ وہ بھی ایک موقع کی حقدار ہیں۔ موقع ملتا ہے تو وہ تعلیم پر زیادہ زور دیں گی، کیونکہ تعلیم سے ہی لوگوں کی سوچ اور سماج میں تبدیلی آتی ہے۔