ETV Bharat / state

کلکتہ میٹرو نے بزرگ شہریوں کیلئے ای پاس کی شرط ختم کی - جزوی طور میٹرو ٹرین چلائی

پانچ مہینے کے عرصے کے بعد کلکتہ میٹرو کل سے چلنے لگی ہے مگر اسٹیشن میں داخل ہونے کیلئے ای پاس لازمی ہے۔ اس کے بغیر اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

kolkatta metro
kolkatta metro
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 7:23 PM IST

ای پاس کی وجہ سے میٹرو ٹرین کے مسافروں کو مشکلات پیش آنے کی شکایات کے بعد میٹرو انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سینئر شہریوں کو میٹرو میں ای پاس کی ضرورت نہیں ہے۔

سینئر شہری صبح ساڑھے گیارہ سے شام ساڑھے چار بجے تک بغیر ای پاس کے میٹرو میں سفر کرسکیں گے۔ بزرگ شہری کی حیثیت سے ثبوت پیش کرنے کے لئے ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، آدھار کارڈ اور ووٹر کارڈ ضروری ہیں۔

میٹرو کے چیف آپریشیز منیجر ستیارتھی ناتھ نے کہا 'اس معاملے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد سینئر شہریوں کے لئے کلکتہ میٹرو پر سفر کرنا بہت آسان ہوگیا ہے۔ وہ میٹرو کے فیصلے سے خوش ہیں'۔

پانچ مہینے کے عرصے کے بعد کلکتہ میٹرو کل سے چلنے لگی ہے مگر اسٹیشن میں داخل ہونے کیلئے ای پاس لازمی ہے۔ اس کے بغیر اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کل کئی مسافروں نے شکایت کی تھی کہ اسمارڈ کارڈ کو ریچارج کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ شکایات کے بعد کلکتہ میٹرو نے بزرگ شہریوں کو یہ راحت دی ہے۔

مگر بزرگ شہری کو صبح 8 بجے سے 11.30 بجے تک اور شام 4.30 بجے سے رات 8 بجے تک سفر کرنے کی صورت میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
'ہندوستان سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے پُرعزم'

14 اپریل سے پانچ ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد کلکتہ کی لائف لائن کہے جانے والی میٹرو ریلوے کی خدمات دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ کورونا کے پھیلنے کے بعد 23 مارچ سے باضابطہ طور میٹرو خدمات معطل کردی گئی تھی۔

اتوار کو نیٹ امتحانات کی وجہ سے جزوی طور میٹرو ٹرین چلائی گئی تھی۔ کلکتہ میٹرو ریلوے کے جنرل منیجر منوج جوشی نے بتایا 'میٹرو سروس صبح 8 بجے سے شروع ہوگی اور پہلے دو گھنٹے میں تقریبا 3 ہزار مسافر سفر کریں گے'۔

انہوں نے کہا 'دونوں اطراف سے شروع ہونے والے اسٹیشنوں سے آخری ٹرین شام سات بجے روانہ ہو گی اور رات کے آٹھ بجے تک ٹرین چلے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.