کولکاتا:آئی پی ایل کے اگلے سیزن سے قبل فرنچائزی ٹیموں نے کھلاڑیوں کو رکھنے اور ریلیز کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ان ٹیموں میں کولکاتا نائٹ رائڈرس بھی شامل ہے۔Kolkata Knight Riders End Contract With 16 Players For Upcoming IPL Session
آئی پی ایل کی تمام ٹیموں کو 15 نومبر تک اپنی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ دینے کا وقت تھا۔اس سلسلے میں اب بھی کئی ٹیمیں رپورٹ دینے میں ناکام رہیں ہیں۔ کے کے آر کے بعد، سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو معاہدے سے آزاد کرنے والی ٹیم ممبئی انڈینز ہے۔ اس نے کیرن پولارڈ سمیت 13 کھلاڑیوں کی چھٹی کردی ہے جبکہ سن رائزرز حیدرآباد نے سابق کپتان کین ولیمسن سمیت 12 کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا ہے۔
وہ کھلاڑی جن کا ان کی موجودہ ٹیم کے ساتھ معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور جو اگلے ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہیں ان پر دوسری ٹیمیں بولی لگا سکتی ہیں۔ آئی پی ایل 2023 کے لیے 'چھوٹی نیلامی' 23 دسمبر کو کوچی میں منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:IPL Teams Released Players آئی پی ایل ٹیموں نے کئی اہم کھلاڑیوں کو ریلیز کیا
اس دوران سن رائزرز کی طرح پنجاب کنگز نے بھی سابق کپتان میانک اگروال سمیت نو کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا ہے۔ چار بار کی آئی پی ایل فاتح چنئی سپر کنگز نے آٹھ کھلاڑیوں کو نیلامی کے لیے آزادکیا ہے جن میں تجربہ کار کھلاڑی ڈوین براوو اور رابن اتھپا شامل ہیں۔Kolkata Knight Riders End Contract With 16 Players For Upcoming IPL Session