کولکاتا:انڈین پرئمیر لیگ کی کمیٹی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ نیتش رانا پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ یہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت اس سیزن میں کولکاتا نائٹ رائڈرس (کے کے آر) کا پہلا اوور ریٹ جرم تھا۔ گزشتہ پیر کی رات کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں جارحانہ بلے باز رنکو سنگھ نے آخری گیند پر چوکا لگا کر خود کو ایک اچھے فنشر کے طور پر قائم کیا اور کولکاتا نائٹ رائڈرس کو پانچ وکٹوں سے جیت دلائی۔
پنجاب نے کولکاتا نائٹ رائڈرس(کے کے آر) کے سامنے 180 رنز کا ہدف رکھا جسے کے کے آر نے آخری گیند پر حاصل کر کے پلے آف میں پہنچنے کی امید کو زندہ رکھا۔جسے میزبان ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس نے میچ کے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 سنسنی خیز مقابلے میں کولکتہ نے پنجاب کو پانچ وکٹوں سے شکست دی
کپتان رانا کی (38 گیندوں، 51 رنز) نصف سنچری اور آندرے رسل کی (23 گیندوں، 42 رنز) کی شاندار بلے بازی نے رنکو کی 10 گیندوں پر 21 ناٹ آؤٹ رن بنائے، جس سے کے کے آر کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر 180 رنز کا تعاقب مکمل کرنے میں کامیابی ملی۔ اس سے قبل ورون چکرورتی نے کے کے آر کی گیندبازی کی قیادت چار اوورز میں 26 رن پر تین وکٹ کے ساتھ کی۔کولکاتا نائٹ رائڈرس ٹیم انتظامیہ کی جانب سے سلو اوور ریٹ کے سلسلے میں اب تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔