ETV Bharat / state

کولکاتا کا بین الاقوامی کتاب میلہ جولائی میں منعقد ہوگا - kolkata news

بین الاقوامی کتاب میلہ کا انعقاد کرنے والی تنظیم پبلشرز اینڈ بک سیلرز گلڈ نے اعلان کیا کہ کولکاتا میں کتاب میلہ کا انعقاد رواں برس جولائی میں کیا جائے گا۔ حالانکہ ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

کولکاتا کا بین الاقوامی کتاب میلہ جولائی میں منعقد ہوگا

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 6:07 PM IST

ہر سال جنوری ماہ میں کولکاتا میں لگنے والا بین الاقوامی کتاب میلہ آئندہ برس جولائی میں منعقد کیا جائے گا۔

بین الاقوامی کتاب میلہ کا انعقاد کرنے والی تنظیم پبلشرز اینڈ بک سیلرز گلڈ نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے صورت حال میں اب بہتری آئی ہے۔ اس لئے کتاب میلہ کا انعقاد رواں برس جولائی میں کیا جائے گا۔ حالانکہ ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پبلشرز اینڈ بک سیلرز گلڈ کے جنرل سیکریٹری سدھانگشو سیکھر رائے نے بتایا کہ اس بار کتاب میلے کا تھیم بنگلہ دیش پر ہوگا۔

ویڈیو

بنگلہ دیش کے سابق وزیر مجیب الرحمن کا جولائی میں صد سالہ سالگرہ بھی ہے اور بنگلہ دیش کی آزادی کے پچاس برس پورے بھی ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے کتاب میلہ میں شیخ مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور نیتا جی سبھاش چندر بوس اور ڈائرکٹر ستیہ جیت رائے کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:

کولکاتا ائرپورٹ پر پرائیویٹ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

انہوں نے کہا کہ ”اسکولز میں ہونے والے امتحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے کتاب میلہ کا جولائی میں انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بار بھی سالٹ لیک کے سنٹرل پارک میں کتاب میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس دوران ضروری احتیاط کا خیال بھی رکھا جائے گا۔

قومی اور بین الاقوامی پبلشرز کو کتاب میلہ میں شرکت کے لئے یکم مارچ 2021 سے عرضی دینے کی اطلاع دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.