ETV Bharat / state

کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات 19 دسمبر کو - علیحدہ بالی میونسپل کا مطالبہ

الیکشن کمیشن نے کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن نے آئندہ 19 دسمبر کو کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

kolkata howrah corporation election on 19 december
کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات 19 دسمبر کو
author img

By

Published : Nov 9, 2021, 5:47 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات اپنی معیاد مکمل کرنے کے بعد بھی کورونا وبا کی وجہ سے رکے ہوئے تھے۔ امید کی جا رہی تھی کہ اس تعلق سے نومبر میں اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے آج کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ گرچہ ہوڑہ کارپوریشن کے تمام وارڈوں میں انتخابات نہیں ہوں گے۔ 66 وارڈوں میں سے صرف 50 وارڈوں میں انتخابات ہوں گے۔ کیوں کہ یہاں کافی دنوں سے علیٰحدہ بالی میونسپل کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 10 وارڈوں میں فی الحال انتخابات نہیں ہوں گے۔ جبکہ کولکاتا کارپوریشن کے تمام وارڈوں میں 19 دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔

ریاست کے تمام میونسپل و کارپوریشن کی معیاد پوری ہو چکی ہے۔ دوسری جانب بی جے پی اس فیصلے کے خلاف عدالت جانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست کے تمام میونسپل اور کارپوریشن کے معیاد پوری ہو چکی ہے، اسی لیے تمام میونسپل و کارپوریشن میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں۔'

بی جے پی کے ریاستی صدر شکانتو مجمدار کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس انتخابات میں اپنے غنڈوں کا استعمال کرے گی۔ اسی لیے مختلف مراحل میں انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم قانونی مشیروں سے صلاح و مشورہ کر رہے ہیں'۔

ضمنی انتخابات کے دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ریاستی اسمبلی کی باقی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے کے بعد ہی دوسرے انتخابات کرائے جائیں گے جس کے بعد واضح ہو گیا تھا کہ پوجا کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.