ETV Bharat / state

کلکتہ ہائی کورٹ نے مرکز سے رپورٹ مانگی - کلکتہ ہائی کورٹ

کلکتہ ہائی کورٹ نے انڈمان و نکوبار جزیرے کیلئے ضروری سامان کی فراہمی کے بارے میں مرکز حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے مرکز سے رپورٹ مانگی
کلکتہ ہائی کورٹ نے مرکز سے رپورٹ مانگی
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 10:49 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ نے ہفتے کے روز مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہےکہ وہ فوری طور پر21 روزہ لاک ڈاؤن کے درمیان انڈمان و نکوبار کو ضروری سامان کی فراہمی سے متعلق رپورٹ دیں ۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے مرکز سے رپورٹ مانگی
کلکتہ ہائی کورٹ نے مرکز سے رپورٹ مانگی

انڈمان ونکوبار کی موجود ہ انتظامیہ سے بھی اس معاملے میں رپورٹ داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔

چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن اور جسٹس دیپانکر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اس کمیٹی کو عدالت میں رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اشیائے خوردونوش اور دوائیوں سمیت ضروری سامان کی فراہمی کے سلسلے میں مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے یہ ہدایتیں دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریاست محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال کے مختلف حصوں میں کل 25096 لوگوں کو کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔73افراد مختلف اسپتالوں کے آئسو لیشن وارڈ میں داخل ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔

ا ن میں 53افراد کے خون کے نمونے کی جانچ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 27 افراد کی رپورٹ آئی تھی جس میں سے 26 لوگوں میں کورونا وائرس منفی پایاگیا ہے۔

ریاست میں اب تک 15 مریضوں کی کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ایک شخص کی موت ہو ئی ہے۔

گزشتہ روز انگلینڈ سے آنے والی ایک فیملی کے پانچ افراد کے کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس میں ایک نوماہ کانچہ بھی شامل ہے۔

بنگال میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ایک مریض کی ہوگئی ہے۔گزشتہ دنوں ایک پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں 66سالہ ایک شخص کو داخل کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

جب کہ بنگال میں پہلے تین متاثر بیرون ممالک سے لوٹنے والے ہیں۔اورتین افراد لندن سے لونٹنے والے شخص سے رابطے میں آیا تھا۔

ممتا بنرجی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 200کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔جس سے وینٹی لیٹر، ماسک اور دیگر طبی سامانوں کی خریداری کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.