ETV Bharat / state

فرہاد حکیم نے پہلی پبلک سی این جی بس کا افتتاح کیا - kolkata first public cng bus inaugurated

مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے پہلی پبلک سی این جی بس کا افتتاح کیا یہ بسیں مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے چلائی جائیں گی۔

فرہاد حکیم نے پہلی پبلک سی این جی بس کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 10:52 PM IST

ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے پہلا پبلک سی این جی بس کا افتتاح کیا۔ اس سے قبل کولکاتا میں الیکٹرک بسوں کا بھی افتتاح کیا جا چکا ہے۔

مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور بنگال گیس کمپنی لیمیٹید کے درمیان سی این جی ایندھن کے سلسلے میں معاہدہ ہوا تھا۔ مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈیزل بسوں کو سی این جی بسوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

فرہاد حکیم نے پہلی پبلک سی این جی بس کا افتتاح کیا

تیل کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لئے کولکاتا کی ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔اس سے قبل الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا گیا تھا جس کو بین الاقوامی طور پذیرائی حاصل ہوئی۔

مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے پہلا پبلک سی این جی بس کا افتتاح کیا یہ بسیں مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے چلائی جائیں گی۔

گذشتہ 21 جون کو وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے کہا تھا کہ 'آئندہ چھ ماہ میں کولکاتا میں سی این جی دوڑیں گی۔اس کے بعد اس سلسلے میں مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور بنگال گیس کمپنی لیمیٹید کے درمیان پہلے سی این جی اسٹیشن قائم کرنے کا معاہدہ ہوا۔ مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایم ڈی راجن ویر سنگھ کپور اور بنگال گیس کے سی ای او ستیہ براتا بیراگی نے اس معاہدہ پر دستخط کیا تھا۔'

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: سیالدہ میٹرو ٹرین کا کامیاب تجربہ، بہت جلد افتتاح

اس موقع پر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'کولکاتا شہر میں اب سی این جی موجود ہے۔ مستقبل میں زیادہ تر بسیں الیکٹرک یا سی این جی سے چلیں گی۔ اس سے بسوں کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی اور آلودگی بھی کم ہوگی۔

کولکاتا شہر کو مزید ماحول دوست اور صاف بنانے میں الیکٹرک اور سی این جی بسیں مدد کریں گے۔ فرہاد حکیم خود ہی سی این جی بسوں کو چلا کر اس کا افتتاح کیا۔آج سے دو سی این جی بسیں سڑکوں پر اتر گئیں ہیں۔ آئندہ ان بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.