ETV Bharat / state

امفان طوفان: گھر واپسی کی امید ایک بار پھر ٹوٹ گئی

author img

By

Published : May 23, 2020, 2:38 PM IST

انتظامیہ نے 20 مئی کو اونا سے چلنے والی خصوصی ٹرین کے ذریعہ اس خاندان کو واپس کولکتہ بھیجنے کے انتظامات کیے تھے لیکن امفان کی وجہ سے کولکتہ کے اس خاندان کی واپسی کی امید ایک بار پھر ٹوٹ گئی ہے۔

امفان طوفان:گھر واپسی کی امید ایک بار پھر ٹوٹ گئی

ریاست ہماچل پردیش کے سندر نگر میں 21 مارچ سے پھنسے مغربی بنگال کے ایک کنبے کی پریشانی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ پہلے کورونا اور اب امفان نے کولکتہ کے ایک کنبہ کی واپسی کی راہ روک دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق' انتظامیہ نے 20 مئی کو اونا سے چلنے والی خصوصی ٹرین کے ذریعہ اس خاندان کو واپس کولکتہ بھیجنے کے انتظامات کیے تھے لیکن امفان کی وجہ سے کولکتہ کے اس خاندان کی واپسی کی امید ایک بار پھر ٹوٹ گئی ہے۔

کنبہ کے ساتھ گھومنے آئے منڈل نے بتایا کہ' وہ دو ماہ سے یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ 20 مئی کو اونا سے چلنے والی خصوصی ٹرین سے گھر واپس جانے والے تھے لیکن امفان طوفان کی وجہ سے یہ امید بھی ختم ہوگئی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'مانو سیوا ٹرسٹ کے چیئرمین کے ایل بنسل نے ان کی مدد کی ہے۔ وہ کنبہ کے ممبروں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'وہ 45 ہزار روپے کے ٹور پیکیج کے ساتھ یہاں آئے تھے۔ کچھ دن سندر نگر شہر کے ایک ہوٹل میں رہیں۔ اب 4 مئی سے بنسل خاندان نے اپنے گھر میں ہمیں سہارا دیا ہے۔'

ڈی ایس پی گربچن سنگھ نے بحران کی اس گھڑی میں کولکالہ کے اس کنبہ کی مدد کرنے پر بنسل خاندان کی تعریف کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.