غیر قانونی پارکنگ اور کارپوریشن کی جانب سے طے شدہ نرخ سے زیادہ پارکنگ فیس لینے کے خلاف کولکاتا کارپوریشن نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک فون نمبر جاری کیا ہے جس پر شکایت کی جا سکے گی۔
کولکاتا کارپوریشن کو اس طرح کی شکایات کافی دنوں سے موصول ہو رہیں تھی اس کے علاوہ ٹاک ٹو مئیر کے تحت مئیر فریاد حکیم کو اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے شکایت موصول ہو چکی ہیں۔شہر کے کئی علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے لوگ پریشان رہتے ہیں۔
خصوصی طور پر اس مسلئے سے مسلم اکثریتی آبادی والے علاقے متاثر ہیں رفیع احمد قدوائی روڈ میں پارکنگ کا مسئلہ بہت سنگین ہے بار بار شکایت کرنے پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ بیک بگان، دھرمتلہ اور اس کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ سڑک جام کرنے اہم رول ادا کرتی ہے اس مسلئے سے نمٹنے کے لیے کولکاتا کارپوریشن کی جانب سے ایک نئی پہل کی ہے۔
آج اس سلسلے میں کولکاتا کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ کی کئی بار شکایت موصول ہوئی ہے کئی جگہوں پر پارکنگ مافیا کام کر رہے ہیں کارپوریشن نے اپنی ویب سائٹ پر اس سلسلے میں شکایت درج کرانے کے لیے ایک فون نمبر جاری کیا گیا ہے جس پر لوگ اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں جس کے بعد ایسا کرنے والوں کے خلاف ایف آر درج کی جائے گی۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ پارکنگ فیس وہیں ادا کریں جہاں پر کارپوریشن کا بورڈ لگا ہوا اس کے علاوہ جو لوگ کارپوریشن کی جانب سے طے شدہ ریٹ سے زیادہ رقم لینے والوں کی خلاف بھی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ایم آئی سی دیباشس چودھری اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
غیر قانونی پارکنگ کولکاتا شہر میں ایک ریکٹ بن چکا ہے کئی علاقوں میں زور زبردستی کر لوگوں سے پارکنگ وصول کی جاتی ہے جس کے خلاف عام لوگوں کی جانب سے متعدد بار انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی خاطیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کیے جانے کا الزام بھی عائد کیا جاتا رہا ہے۔