ETV Bharat / state

کولکاتا: کورونا ویکسین مہم دوبارہ شروع - مغربی بنگال کی خبریں

مغربی بنگال کے کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں ویکسین مہم چاردنوں تک بند رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی۔

کولکاتا: کورونا ویکسین مہم دوبارہ شروع
کولکاتا: کورونا ویکسین مہم دوبارہ شروع
author img

By

Published : Jul 27, 2021, 6:35 PM IST

مرکز کی جانب سے کوویکسین کی عدم دستیابی کے باعث مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں ویکسینیشن مہم پوری طرح سے متاثر ہوئی تھی۔تاہم چار دن بعد منگل سے کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں کو ویکسین مہم دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

کولکاتا: کورونا ویکسین مہم دوبارہ شروع

ذرائع کے مطابق جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کو کولکاتا اور اس کے اطراف میں کورونا ویکسین کی کمی کی وجہ سے ویکسینیشن مہم بند کر دی گئی تھی۔لیکن اب ریاست میں ضرورت کے مطابق کوویکسین موجود ہے۔ جس کے بعد ویکسینیشن مہم دوبارہ شروع کی گئی۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے بورو کمشنر ونود کمار کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے 39 مراکز پر ایک سو لوگوں کو ویکسین دیا جاتا تھا لیکن اس کی تعداد دوگنی یعنی دو سو کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مراکز پر کوویکسین کے دوسرے ڈوز ہی دیئے جائیں گے۔ اس کی تمام تر تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pegasus Spyware: ممتا بنرجی نے پیگاسس معاملے کی جانچ کے لیے کمیشن بنایا

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار مکمل سست پڑ چکی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 121 تک پہنچ چکی ہے۔

ایک دن میں 1432 مریضوں کی صحتیاب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ریاست میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 14 لاکھ 44 ہزار 321 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صحتیابی کی فیصد 98.81 ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے اب تک 18 ہزار 68 لوگوں کی موت ہوئی۔تاہم اموات شرح میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کی کوشش تیز کر دی گئی ہے۔ مثبت پہلو یہ ہے کہ مغربی بنگال کے 33 میں سے 15 اضلاع میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ایک بھی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

دوسری طرف کورونا ویکسین نہیں ملنے کے سبب عام لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے اور ریاست کے مختلف اضلاع میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کی اطلاعات مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.