ETV Bharat / state

Zakaria Street Cattle Market: کولکاتا کے زکریا اسٹریٹ میں مویشیوں اور خریداروں دونوں کی کمی - مارکیٹ میں خریداروں کی کمی

عید الاضحیٰ کے موقع پر کولکاتا کے زکریا اسٹریٹ میں جانوروں کا بڑا بازار لگتا ہے۔ تاہم اس بار بیرون ریاست سے بہت کم کاروباری جانور لے کر زکریا اسٹریٹ کے بازار میں پہنچے ہیں۔ اسی کے ساتھ مارکیٹ میں خریداروں کی بھی کمی ہے، جس کی وجہ سے تاجر پریشان ہیں۔ Zakaria Street Cattle Market

Zakaria Street Cattle Market
کولکاتا کے زکریا اسٹریٹ میں اس بار مویشیوں اور خریداروں دونو کی کمی
author img

By

Published : Jul 8, 2022, 6:27 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے زکریا اسٹریٹ میں ہر سال قربانی کے موقع پر Zakaria Street During eid ul adha بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کا مارکٹ لگتا ہے، جس میں آس پاس کے ریاستوں سے بڑی تعداد میں کاروباری بھی آتے ہیں، جن میں زیادہ تر کا تعلق یوپی کے علی گڑھ، راجستھان، رام پور میرٹھ سے ہوتا ہے لیکن اس بار بیرون ریاست سے بہت کم کاروباری جانور لے کر زکریا اسٹریٹ کے بازار میں پہنچے ہیں۔

کولکاتا کے زکریا اسٹریٹ میں اس بار مویشیوں اور خریداروں دونو کی کمی

اس کے علاوہ اندرون ریاست کے مختلف اضلاع سے بھی کاروباری یہاں پہنچے ہیں لیکن اس بار ان کی بھی تعداد کم ہے۔ اس بار راجستھان اور میرٹھ رام پور سے آنے والے جانور بازار میں بہت کم نظر آ رہے ہیں۔ عیدالضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت سب سے اہم مسئلہ ہوتا ہے۔ Zakaria Street Cattle Market

جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے مختلف جگہوں پر وقتی بازار بھی لگتے ہیں۔ کئی جگہوں پر برسوں سے عید قرباں کے موقع پر جانوروں کے بازار لگانے کی روایت رہی ہے۔ ان بازاروں میں مقامی کاروباریوں کے علاوہ پڑوسی ریاستوں سے بھی جانوروں کے کاروباری پہنچتے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے زکریا اسٹریٹ میں بھی برسوں سے قربانی کے جانوروں کا بازار لگتا ہے۔ Zakaria Street Cattle Market

عید قرباں کے موقع پر زکریا اسٹریٹ میں جانوروں کا بازار لگتا ہے، جہاں ریاست مختلف اضلاع سے قربانی کا جانور فروخت کے لئے کاروباری آتے ہیں۔ اس کے علاوہ اتر پردیش، راجھستان اور بہار سے بھی جانور فروخت کرنے لئے کاروباری یہاں آتے ہیں لیکن اس بار ان ریاستوں سے آنے والے کاروباری بہت کم تعداد میں آئے ہیں۔ اتر پردیش کے میرٹھ، رامپور اور علی گڑھ اور راجستھان سے بڑی تعداد میں دنبہ کے کاروباری آتے ہیں لیکن اس بار بہت کم کاروباری آئے ہیں۔ Zakaria Street Cattle Market

دوسری جانب بنگال کے مختلف جگہوں سے آنے والے کاروباری کا کہنا ہے کہ بازار اس بار اچھا نہیں ہے جبکہ کم قمیت پر ہم جانور فروخت کر رہے ہیں، اس کے باوجود خریدار بہت کم ہیں۔اترپردیش کے علی گڑھ سے دنبہ لیکر آئے کاروباری نے بتایا کہ اس بار بہت کم جانور لے کر آئے ہیں کیونکہ ٹرک میں جانور لیکر نہیں آ پائے راستے میں پولس اور دوسرے لوگ کافی پریشان کرتے ہیں۔ اس لئے اس بار ٹرین سے جانور لے کر آئے ہیں، اس بار کاروبار اچھا نہیں ہے۔ بس ایک ہی جانور اب تک فروخت ہوا ہے۔ ایک دنبہ کی قیمت لاکھ، ڈیڑھ لاکھ اور 70 ،80 ہزار کے بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کولکاتا: مویشیوں کے خریدار نہ ملنے سے تاجر پریشان

دوسری جانب بن گاؤں اور بشیر ہاٹ سے آئے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ اس بار بازار بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔ قیمت بھی اس بار کم ہے، اس کے باوجود خریدار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ زکریا اسٹریٹ میں لگنے والے جانوروں کے بازار کا اہتمام یہاں کے ایک تنظیم کلکتہ مولانا آزاد کمیٹی کرتی ہے۔ کمیٹی کے سیکریٹری محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم لوگ ہر سال جانوروں کا بازار لگاتے ہین، جو کاروباری باہر سے آتے ہیں ان سے کوئی اجرت نہیں لی جاتی ہے۔ رات میں ان کے مال کی حفاظت کے لئے ہمارے کچھ لوگ بھی موجود ہوتے ہیں۔ Zakaria Street Cattle Market

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.