ETV Bharat / state

West Bengal Violence بی جے پی لیڈر نے بنگال تشدد کا موازنہ یوکرین جنگ سے کر دیا - bjp compares bengal violence with ukraine war

مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل جاری ہے۔ اس دوران پوری ریاست میں تشدد کے کچھ واقعات بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اگنی مترا پال نے ریاست کی صورتحال کا موازنہ روس یوکرین جنگ سے کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

West Bengal Violence
West Bengal Violence
author img

By

Published : Jun 15, 2023, 11:31 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل جاری ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اگنی مترا پال نے بدھ کو مغربی بنگال کی ممتا حکومت پر شدید تنقید کی۔ اس دوران اگنی مترا پال نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ ریاست کی صورتحال کا روس یوکرین جنگ سے موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی فورسز نہ بھیجی گئیں تو ریاست میں بڑے پیمانے پر خونریزی ہوگی۔

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے اگنی مترا پال نے کہا کہ ہمارے پاس نامزدگی کے لیے صرف 5-6 دن ہیں۔ کسی دوسری سیاسی جماعت سے اس پر بات نہیں ہوئی۔ ہم جانتے ہیں کہ کس کی رائے پر پنچایتی انتخابات کا اعلان دوسروں سے مشورہ کیے بغیر کیا گیا۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی اور دیگر پارٹیوں کے کارکنوں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ڈائمنڈ ہاربر، جوئے نگر، کیننگ، کاکڈویپ اور بردھمان میں بی جے پی کارکنوں کو لوہے کی سلاخوں سے بے رحمی سے پیٹا جا رہا ہے۔ بم پھٹ رہے ہیں۔ انہوں نے ریاست کی صورتحال کا موازنہ روس یوکرین جنگ سے کیا۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری نے ریاست میں انتشار پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'اس دن کے لیے ریاست میں بڑے پیمانے پر گولہ بارود جمع کیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی پولیس کی وزیر ہیں، انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔'

مزید پڑھیں: Panchayat Election مغربی بنگال میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران تشدد کے واقعات

اگنی مترا پال نے مرکزی الیکشن کمیشن سے ریاست میں سنٹرل فورسز بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو تمام سیاسی جماعتوں کے لوگ بڑی تعداد میں مارے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جمہوریت کو کچلا جا رہا ہے۔ یہ شرم کی بات ہے کہ ہمارا تعلق مغربی بنگال جیسی ریاست سے ہے۔ دریں اثنا، انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) کے رہنما اور بھنگر کے ایم ایل اے نوشاد صدیقی نے بھی الزام لگایا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.