ETV Bharat / state

'کولکاتاکی آب وہوادوسری ریاستوں سے بہتر' - کولکاتا اور اس کے اطراف

ریاستی وزیراورکولکاتامیونسپل کارپوریشن کے مئیرفرہادحکیم نے کہاکہ شہرکولکاتااور اس کے اطراف کی آب ہوادوسری ریاستوں کے مقابلے کافی بہترہے۔

'کولکاتاکی آب وہوادوسری ریاستوں سے بہتر'
author img

By

Published : Nov 14, 2019, 5:41 PM IST

مغربی بنگال کی شہری ترقیاتی وزیرفرہادحکیم نے نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کولکاتا اور اس کے اطراف خاص طور پر علی پور علاقے میں آلودگی بالکل ہی نہیں ہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہاں درختوں کی تعدادضرورت سے زیادہ ہے۔

'کولکاتاکی آب وہوادوسری ریاستوں سے بہتر'

انہوں نے کہاکہ علی پورمیں درختوں کی تعداد بہت زیادہ ہونے کے سبب آب ہواکافی بہترہے۔ یہاں آلودگی نہیں ہے۔ ہوا کی کوالیٹی میں بہتری پائی جاتی ہے۔

ریاستی وزیرکاکہنا ہے کہ کولکاتامیں بھی درختوں کی تعداد زیادہ ہے۔ درختوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سےہواکافی بہتر ہے۔ہواکی کوالیٹی شاندار ہے۔

کولکاتامیونسپل کارپوریشن کے مئیر نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کولکاتا کوسرسبزبنانے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پراٹھارکھی ہیں۔ ان کی ہدایت کے مطابق کولکاتا اورا س کے اطراف میں ہزاروں درخت لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کولکاتامیونسپل کارپوریشن نے بھی کولکاتا اور اس کے اطراف میں سینکٹروں درخت لگانے کا فیصلہ کیاہے۔ کولکاتا کوگرین سٹی بناناہی ہمارااولین مقصد ہے۔

ریاستی وزیر کے مطابق کولکاتا کی آب ہوا ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے بہت بہترہے۔اس کو برقراررکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لوگوں میں اس سے متعلق بہترپیداکی جارہی ہے

انہوں نے کہاکہ لوگوں میں بیداری آنے کے بعد ہی کولکاتا کی نئی نسل کوخوشگوارزندگی مل سکے گی۔

ریاستی وزیرنے کہاکہ یوم اطفال کے موقع پرعلی پورچڑیاخانے کادورہ کرکے بہت اچھا لگا۔ یہاں بچوں کی بھیڑ دیکھ کرخوشی ملی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ میں علی پورچڑھاخانہ کودنیاکابہترین چڑیاخانہ بنانے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کولکاتا اور اس کے اطراف میں شہرکوسرسبزبنانے کی مہم چلارہی ہیں۔ انہوں نے کولکاتا اوراس کے اطراف میں رہنے والوں سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.