ETV Bharat / state

کولکاتا: بی جے پی کی ریلی میں سینیئر رہنماؤں کے شامل نہیں ہونے پر سوال

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں جعلی ویکسین معاملہ کے پیش نظر بی جے پی نے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا حالانکہ اس احتجاج سے بی جے پی کے کئی سینیئر رہنما غائب تھے۔

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 8:39 AM IST

بی جے پی کی ریلی
بی جے پی کی ریلی

حزب اختلاف کے رہنما شبھیندو ادھیکاری اور یووا مورچہ کے صدر سومترا خان کی عدم موجودگی پر مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ صرف چنندہ رہنماؤں کو ہی ریلی میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یووا مورچہ کے صدر سومترا خان اور شبھیندو ادھیکاری شہر سے باہر ہیں۔اسی لئے وہ اس احتجاج میں شریک نہیں ہوسکے۔

جعلی ویکسین معاملے کے خلاف بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کی قیادت میں بی جے پی کے مقامی رہنما اور پارٹی کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی۔

بی جے پی کی ریلی

بی جے پی کے حامیوں کو روکنے لئے پولس نے پہلےسے ہی متعدد راستوں کو بند کر دیا تھا۔کئی مقامات پر پولیس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان نوک جھوک کے واقعات بھی پیش آئے ۔اس درمیان پولیس نے بی جے پی کے کئی رہنماوں گرفتار بھی کیا ہے ۔

ریلی کے بعد دلیپ گھوش نے بی جے پی کے صدر دفتر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ پر امن طور پر احتجاج کر رہے تھے۔ لیکن اس کو پر تشدد بنا دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی لاپرواہی کے سبب ہی ریاست میں جعلی ویکسین کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے ۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ویکسین دی جارہی ہے۔تاہم اس کے باوجودریاست میں لوگوں ویکسین نہیں مل رہی ہے ۔ کیونکہ یہ حکومت ویکسین پرائویٹ اسپتال کو فروخت کر رہی ہے ۔اور ویکسین کی کالا بازاری ہو رہی ہے۔ جس کے خلاف آج بی جے پی رہنماوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی ۔تاہم پولیس نے ہمیں روکنے کے لئے بے جا طاقت استعمال کیا ۔اور پر امن ریلی کو پر تشدد بنانے کی کوشش کی۔

دوسری جانب اس ریلی میں بی جے پی کے کئی سینیئر رہنما کی عدم موجودگی کے معاملہ پر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ شبھیندو ادھیکاری ریاستی اسمبلی میں ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں۔ اور پارٹی کے تمام تر پروگرامز میں شرکت کرتے ہیں۔ تاہم ضروری کام سے وہ شہر سے باہر ہیں۔ اسی لئے ریلی میں شامل نہیں ہو سکے۔

بی جے پی یووا مورچہ اور مہیلا مورچہ کے رہنماؤں کی غیر حاضری پر انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں منتخب رہنماؤں کو ہی مدعو گیا تھا۔ اس لئے تمام رہنما نظر نہیں آئے۔

مزید پڑھیں :’ویکسینیشن کے ذریعے ہی کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کو ٹالا جا سکتا ہے‘

انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی کے بعد ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔اور اب بلاک و دیہی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر ہم احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.