ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ کی راشن ڈیلرز کو ایمانداری سے کام کرنے کی نصیحت - bangal urdu news

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے راشن ڈیلرز کو کم وقت میں زیادہ کمانے کی کوشش کو چھوڑ کر ایمانداری سے کام کرنے کی نصیحت دی ہے۔

وزیراعلیٰ کی راشن ڈیلرز کو ایمانداری سے کام کرنے کی نصیحت

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 5:41 PM IST

مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے راشن ڈیلرز کی جانب سے منعقد ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایمانداری سے کام کرنے والوں کو ترقی تھوڑی تاخیر سے ملتی ہے لیکن ٹھوس ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محنت اور ایمانداری سے حاصل ہونے والی روزی روٹی، آمدنی اور ترقی برسوں تک ساتھ ساتھ رہتی ہے۔ جسے لوگ برسوں تک یاد رکھتے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے راشن ڈیلرز کو کم وقت میں زیادہ کمانے کی کوشش کو چھوڑ کر ایمانداری سے کام کرنے کی نصیحت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راشن ڈیلرز کی ایمانداری اور محنت پر سماج کا ایک حصہ منحصر کرتا ہے۔

عام لوگوں کو ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راشن ڈیلرز کو عام لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی ضرورت ہے۔ ہماری حکومت آپ سبھوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

شمالی بنگال اتسو کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ شمالی بنگال کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے اور ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی ملی ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ شمالی بنگال کے عوام کے لیے انگنت ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی بدلنے والے رہنما عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں: سوجن چکرورتی

اس سے انہیں فائدہ بھی مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال کے نوجوانوں کو مستقبل کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مغربی بنگال کی حکومت ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.