ETV Bharat / state

کوچ بہار: بی جے پی کے امیدوار کے خلاف عام لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 7:55 AM IST

Updated : Oct 19, 2021, 9:08 AM IST

ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ناٹا باڑی سے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی اور امیدوار اشوک منڈل کو انتخابی مہم کے دوران عوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا.

کوچ بہار: بی جے پی کے امیدوار کے خلاف عام لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا
کوچ بہار: بی جے پی کے امیدوار کے خلاف عام لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا

کوچ بہار کے دن ہاٹا اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے امیدوار اشوک منڈل کو عوام کی زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا.

مغربی بنگال میں 30 اکتوبر کو چار سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہے. درگا پوجا کی چھٹی کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم میں مصروف ہوگئی ہیں.

شمالی بنگال کے کوچ بہار کے دن ہاٹا اسمبلی حلقے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان راست مقابلے کا امکان ہے. آج دن ہاٹا اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے امیدوار اشوک منڈل کو عوام کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا. ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ناٹا باڑی سے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی اور امیدوار اشوک منڈل کو انتخابی مہم کے دوران عوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا. مقامی باشندوں نے بی جے پی کے امیدوار کے خلاف گو بیک کے نعرے لگائے اور ان کی انتخابی مہم میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی. بی جے پی کے امیدوار اشوک منڈل نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران انہیں ہراساں کیا گیا اور جان بوجھ کر انتخابی مہم کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی. بی جے پی کے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی نے کہا کہ مغربی بنگال میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے. یہاں مذہب کے نام پر سیاست کی جاتی ہے.

یہ بھی پڑھیں:دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے حالات نہیں بدلے: راوت

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے امیدوار کو جس طرح سے ہراساں کیا گیا اس کا جواب ضمنی انتخابات میں مل جائے گا. شمالی بنگال کے عوام ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت سے مایوس ہیں.

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے سینیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہماری پارٹی کا نام لے کر بی جے پی کے رہنما اپنی مقبولیت بڑھانا چاہتے ہیں. ترنمول کانگریس کو کیا پڑی ہے کہ شکست خوردہ سیاسی جماعت کے امیدواروں کو پریشان کرے۔

Last Updated : Oct 19, 2021, 9:08 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.