ETV Bharat / state

Furfura Sharif فرفرہ شریف میں نالج سٹی کا سنگ بنیاد اورہسپتال کا افتتاح - شہرت یافتہ زیارت گاہ فرفرہ شریف

کولکاتا کے مشہور اور ماہر ڈاکٹر کونال سرکار فرفرہ شریف میں پیرزادہ عباس صدیقی کی صدارت میں ہسپتال کی عمارت کے افتتاح اور نالج سٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔Furfura Sharif

فرفرہ شریف میں نالج سٹی کا سنگ بنیاد اورہسپتال کا افتتاح

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 3:25 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں واقع شہرت یافتہ زیارت گاہ فرفرہ شریف میں نالج سٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس موقع پر ہسپتال کی عمارت کا افتتاح کیا گیا۔Knowledge City Foundation Stone Laying Down And Hospital Inauguration At Furfura Sharif In Hooghly In Bengal

اس موقع پر معروف ڈاکٹر کونال سرکار نے آج مسلمانوں کو عظمت رفتہ کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ علم طب، کیمسٹری اور ریاضی مسلم حکماکی ِخدمات کی مرہون منت ہے۔ ابن سینا کی تحقیقات علم طب میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔مگر آج سوال یہ ہے کہ مسلمان تعلیم میں پیچھے کیوں ہیں؟ ۔

فرفرہ شریف میں نالج سٹی کا سنگ بنیاد اورہسپتال کا افتتاح
فرفرہ شریف میں نالج سٹی کا سنگ بنیاد اورہسپتال کا افتتاح

فرفرہ شریف میں کم وبیش دو لاکھ سے زاید کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کونال سرکار نے کہا کہ وہ یہاں آکر کافی متاثر ہوئے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ پیر زادہ عباس صدیقی ہگلی ضلع کے اس دیہی علاقے میں ایک اسپتال کی تعمیر اور نالج سٹی بنانے کا عزم لے کر اٹھے ہیں،

انہوں نے کہا کہ جس قوم نے تعلیم میں قیادت کی ہو اور دنیا کو بہترین اختراعات اور تحقیقات سے روسناش کرایا ہو وہ آج اگر تعلیم میں پسماندگی کے شکار ہیں تو اس کیلئے ہم سب کو سوچنے کی ضرورت ہے۔

پیرزادہ عباس صدیقی نے اپنے جد امجد پیر ابو بکر صدیق کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بنگال کے دیہی علاقے میں علم کے فروغ اور مسلمانوں میں بیداری لانے کیلئے گاؤں گاؤں جاکر محنت کی اور آج اسی کا نتیجہ ہے کہ لاکھوں افراد یہاں جمع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیرسید ابو بکر صدیق کا مشن اور زندگی کا مقصد انسانیت کی فلاح تھی اور اس کیلئے انہوں نے پوری زندگی وقف کردی۔وہ صرف مسلمانوں کی فکر نہیں کرتے تھے بلکہ انہوں نے اس علاقے کے قبائلی اور پسماندہ طبقات کیلئے کام کیا۔مگر حالات تبدیل ہوچکے ہیں،اس لئے ہم نے عام لوگوں کی مدد سے نالج سٹی اور ایک اسپتال کی تعمیر کا فیصلہ کیا اور ماشااللہ اسپتال اب تیار ہوچکا ہے۔جس کے افتتاحی تقریب کیلئے ہم سب یہاں جمع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Shameema Role Model For Other Womens کولگام شمیمہ بانو خواتین کے لئے رول ماڈل

عباس صدیقی نے کہا کہ اگلے ایک سال میں اسکول کی تعمیر مکمل ہوجائے گی اور مجھے امید ہے کہ 2024میں یہاں تعلیم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔خیال رہے کہ عباس صدیقی کے اعلان پر مجمع کے شرکانے اپنے ساتھ ایک اینٹ اور ایک سو روپیہ لے کر آئے تھے۔

اس موقع پر ممبراسمبلی نوشاد صدیقی، پروفیسر عبد المتین، منگلور سے آئے ڈاکٹر جاوید جمیل اور دیگر اہم شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔Knowledge City Foundation Stone Laying Down And Hospital Inauguration At Furfura Sharif In Hooghly In Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.