ETV Bharat / state

KKR Continue Practice کولکاتا آئی پی ایل کی تیاریوں میں مصروف، کون کرے گا ٹیم کی قیادت - عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنس

ایڈن گارڈنس میں کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم آئی اپی ایل 2023 کی تیاریوں میں مصروف ہے۔گزشتہ سال کی طرح امسال بھی تجربہ کاراور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن میں ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟

کولکاتا آئی پی ایل کی تیاریوں میں مصروف،کون کرے گا ٹیم کی قیادت

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 4:55 PM IST

کولکاتا آئی پی ایل کی تیاریوں میں مصروف،کون کرے گا ٹیم کی قیادت

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنس میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فرنچائزی ٹیم کولکاتا نائٹ رایڈرس آئی پی ایل کے ایڈیشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔گزشتہ سال کی طرح امسال بھی تجربہ کاراور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ آئی پی ایل 2023 کا آغاز 31 مارچ سے شروع ہوگا۔عالمی کرکٹ کے مقبول ترین کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز میں دس دن باقی ہے اس کے مدنظر کولکاتا نائٹ رائڈرس سمیت تمام فرنچائزی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں دعویداری پیش کرنے کے مقصد سے پختہ تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اسی درمیان کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم ہوم گراونڈ میں مشق کررہی ہے حالانکہ ٹیم کے غیرملکی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل، نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی، الیکس فرگوسن سمیت دیگر کرکٹر اگلے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اسی درمیان کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کامیاب بھارتی کرکٹر شرئس ایئر زخمی ہونے کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 کے ایڈیشن سے باہر ہو سکتے ہیں۔وہ زخمی ہیں۔آنے والے دنوں میں نیشنل کرکٹ اکاڈمی (این سی اے) کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی ان کے کھیلنے اور نا کھیلنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شرئس ایئر اگر ٹیم کا حصہ نہیں ہوتے ہیں تو ان کی جگہ کے کے آر کی قیادت کون کرے گا؟۔ٹیم انتظامیہ کے لئے یہ سب سے بڑا سوال ہے اور مسئلہ بھی۔ حالانکہ کولکاتا نائٹ رائڈرس کو کامیاب آل راونڈروں میں سے ایک آندرے رسل کی خدمت حاصل ہے لیکن ٹیم انتظامیہ اس مرتبہ ان کے کندھوں پر قیادت کی ذمہ داری ڈالنے کے موڈ میں نہیں ہے۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالرٹم ساتھی ،الیکس فرگوسن سمیت دوسرے سنیئر کھلاڑیوں کو قیادت کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:RCB Vs MI WPL پہلی پوزیشن پر پہنچنے کے لیے ممبئی کو بڑے فرق سے جیتا ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.