ETV Bharat / state

Nitish Rana Reaction رنکو جیسی اننگز روز نہیں مل سکتی - ایڈن گارڈنس میں کھیلے گئے میچ ٹاس

کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کپتان نتیش رانا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں شکست کے بعد گیند بازوں سے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر روز رنکو جیسی اننگز نہیں مل سکتی ہے۔

رنکو جیسی اننگز روز نہیں مل سکتی
رنکو جیسی اننگز روز نہیں مل سکتی
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 7:06 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈنس میں کھیلے گئے میچ ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے سن رائزرز نے کے کے آر کے سامنے 229 رنوں کا بڑا ہدف رکھا جس کے جواب میں میزبان ٹیم 20 اوورز میں صرف 205 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ سنیل نارائن کے علاوہ کے کے آر کے تمام گیند بازوں نے 10 سے زیادہ اکانومی سے رنز دیے، جس کی انہیں بعد میں بھاری قیمت چکانی پڑی۔

کے کے آر کے کپتان نیتش رانا نے میچ کے بعد کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ جس طرح سے ہم نے گیند بازی کی وہ ہمارے منصوبے کے مطابق نہیں تھی۔ پچ کچھ بھی ہو، یہاں 230 رنز نہیں بننے دیئے جانے چاہیے تھے۔ کبھی کبھی آپ کو رنکو جیسی اننگز بھی ملتی ہے، لیکن ہردن نہیں۔ ہم نے اچھی بلے بازی کی، ہم کھیل کو آخر تک لے جانا چاہتے تھے جہاں کچھ بھی ہو سکتا تھا۔ سن رائزرس سے پہلے کے کے آر کا مقابلہ گجرات ٹائٹنز سے تھا، جہاں رانا کی ٹیم کو 20 اوور میں 205 رنز بنانے تھے۔ جب کے کے آر کو آخری پانچ گیندوں پر 28 رنز درکار تھے، بائیں ہاتھ کے بلے باز رنکو سنگھ نے پانچ چھکے لگا کر ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلائی۔

یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 آئی پی ایل میں ہیری بروک کی طوفانی سنچری، حیدرآباد نے کولکتہ کو شکست دی

رانا نے کہاکہ ہوم کنڈیشنز مدد کرتی ہیں لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ایڈن گارڈن کی پچ ہمیشہ ایسی ہی رہتی ہے۔ ہم نے 200 رنز بنانے کی امید کی اور اس طرح کی تیاری کی، لیکن ہمیں بہتر گیند بازی کرنی ہوگی۔ آج ہمارے اہم بولرز نے بھی رنز بنائے لیکن میں زیادہ تنقید نہیں کروں گا کیونکہ یہ گیند باز کسی اور دن میرے لئے میچ جیتیں گے۔ جس طرح سے ہم لڑے اس سے خوش ہوں۔کے کے آر کا اگلا مقابلہ اتوار کو ممبئی انڈینز سے ہوگا، جبکہ جمعرات کو دہلی کیپٹلس کا مقابلہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.