ETV Bharat / state

ملائیشیا کی ٹیلر یونیورسٹی کا قاضی نذرل یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ - نذرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر دیباشیش بنرجی

مغربی بنگال کی قاضی نذرالاسلام اور ملائیشیا کی ٹیلر ورلڈ یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ بنگال کی یونیورسٹی کے لئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ملائیشیا کی ٹیلر یونیورسٹی کا قاضی نذرل یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 6:29 PM IST

آسنسول: مغربی بنگال کے ضلع بردوان کے آسنسول میں واقع قاضی نذرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر دیباشیش بنرجی نے کہاکہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دسخط ہوئے ہیں۔

وائس چانسلر نے کہاکہ اس معاہدے کے تحت قاضی نذرل یونیورسٹی اور ملائیشیا کے طالب علموں اور پروفیسرز کو ایک دوسرے کے ادارے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس سے مستقبل میں کافی فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملائیشیا کی یہ یونیورسٹی بہت مشہور ہے۔ نجی ادارہ ہونے کے باوجود وہاں کافی مشہور ہے۔ اس یونیورسٹی میں جدید تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے۔ ہندوستان کے طالب علموں کو وہاں جاکر یا پھر آن لائن تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ملائیشیا کی یونیورسٹی نے مغربی بنگال کی کسی یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو پر عملی طور پر آن لائن ذرائع سے دستخط کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سورو گنگولی تریپورہ ٹورازم کے برانڈ ایمبیسیڈر

قاضی نذرل یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق ایم او یو کی تقریب کے دوران قازی نذرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر دیباشیش بنرجی، رجسٹرار چندن کونار، اسکول آف مائنز اینڈ میٹلرجی کے پروفیسر ارندم بسواس موجود تھے۔ ملائیشیا یونیورسٹی کی جانب سے ایگزیکٹو پرنسپل ڈیوڈ اسیربوتھم اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر سیان کمار رائے بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.