ذرائع کے مطابق کالمپونگ کے گرانڈ روڈ کے پاس واقع فٹبال گراؤنڈ میں نئے سال کے موقع پر موسیقی کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔
اس پروگرام کے دوران بھکڈر مچ گئی۔ بھگڈر کی وجہ سے موقع پر ہی دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو سلی گوڑی محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھگڈر میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت انیت چھتری اور ونیت چھتری کے طور پر ہوئی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال: جوٹ مل میں مزدور کی موت پر ہنگامہ
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ پولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے اگر سکیورٹی کے معقول انتظامات کیے ہوتے تو شاید یہ واقعہ پیش نہیں آتا۔