کولکاتا: کولکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس گنگوپادھیائے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا سب کو حق ہے۔ اس کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوسکتی ہے مگر بہر صورت اس معاملے میں فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری لڑائی اب صرف کرپشن یا بدعنوان افراد کے خلاف محدود نہیں ہے۔ کچھ خونخوار دلال بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ وہ خون کے لیے میرا پیچھا کر رہے ہیں۔ مجھے ان سے بھی لڑنا ہے۔ بدمعاش قانون کی بالادستی کے نام پر کرپشن اور کرپٹ لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
جسٹس گنگوپادھیائے اس سے قبل بھی اس طرح کا تبصرہ کرچکے ہیں ۔اس سے قبل انہوں نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ شرپسند عناصر گھوم رہے ہیں ۔اس طرح پوری ریاست تباہ ہو جائے گی۔ مجھے بھوپین ہزاریکا کا ایک گانا یاد ہے۔ پانچ بیمار بکریوں نے ایک ہزار روپے مالیت کا باغ کھا لیا۔
جج جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے آج ایک دھماکہ خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ مجھے سپریم کورٹ کااحترام اور اس کے ججوں پر اعتماد، بھروسہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:SSC Recruitment Scam پراسرار خاتون کا معمہ حل، تقرری بدعنوانی معاملے میں ہیمانتی گنگو پادھیائے کا نام منظرعام پر
جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کہاکہ مانک بھٹاچاریہ کے 2 پاسپورٹ ملے ہیں۔جسٹس گنگوپادھیائے نے بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں ہمیشہ دھماکہ خیز تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے ہی بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی کو جانچ دینے کا فیصلہ بھی دیا۔
یواین آئی ۔