ETV Bharat / state

جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام - مفت طبی کیمپ کا اہتمام

سماجی ادارہ جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی جانب سے محلہ محلہ مفت طبی کیمپ مہم چلائی جا رہی ہے جس میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 10:42 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے ہاؤر ہاؤس علاقے میں جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام

شیام نگر اور جگتدل کے درمیان واقع پاور ہاؤس علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت ہے لیکن طبی مراکز نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جسٹ یلو فاؤنڈیشن نے محلہ محلہ محلہ مفت طبی کیمپ مہم کے تحت پاور ہاؤس علاقے میں بھی مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ علاقے میں رہنے والے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نوشین بابا خان نے کہا کہ ان علاقوں میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کرنے کا ایک ہی مقصد ہے، لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی موضوع پر بحث کرنے کے بجائے خاموشی سے عوام کی مدد کرنے کی کوشش کی جائے۔ یہ سب سے بہتر طریقہ ہے۔

ڈاکٹر نوشین بابا خان نے کہا کہ دراصل اس طرح کے کیمپ کے اہتمام کرنے کا مقصد لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ انہیں احساس دلانا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ ان کے لئے بھی کوئی ہے جو ہر وقت مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا میں دو منزلہ عمارت کا ایک حصہ زمین بوس

اس طبی کیمپ میں 120 لوگوں نے ذبیطیس کی جانچ کروائی۔ 81 لوگوں کی آنکھوں کی اسکریننگ کی گئی اور 84 لوگوں میں دوائیں تقیسم کی گئیں۔

ادارے کی جانب سے ڈاکٹر ستہ جیت اور ڈاکٹر دیپانکر داس کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.