ETV Bharat / state

جے پی نڈا مغربی بنگال میں رتھ یاترا کا افتتاح کریں گے

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا مغربی بنگال کے دورے کے پہلے دن مالدہ پہنچے۔

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 12:00 PM IST

jp nadda reach two day west bengal visit
جے پی نڈا مغربی بنگال میں رتھ یاترا کا افتتاح کریں گے

مالدہ پہنچنے پر بی جے پی کے حامیوں نے پارٹی کے صدر جے پی نڈا کا شاندار استقبال کیا۔ اس دوران ان کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آج مالدہ ضلع میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ دوپہر میں تین ہزار کسانوں کے ساتھ کھلے میدان میں بیٹھ کر کھانا کھائیں گے۔

اس کے بعد نوا دیپ میں بی جے پی کے رتھ یاترا کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے اعلیٰ رہنماوں کے ساتھ اسمبلی انتخابات کو لے کر تبادلہ خیال کریں گے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ جے پی نڈا رتھ یاترا کا افتتاح کرنے کے لئے مغربی بنگال آئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں پریورتن رتھ یاترا کا انعقاد کیا جائے گا۔ رتھ یاترا کے پہلے دن بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا موجود رہیں گے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ اس کے بعد بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے بی جے پی کو ندیا ضلع کے نوا دیپ میں رتھ یاترا نکالنے کی اجازت مل گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ میں بی جے پی کے رتھ یاترا کے خلاف عرضی داخل کی گئی ہے۔ نو فروری کو عرضی پر سماعت ہو گی۔

مزید پرھیں :

مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر تبادلے، سومین مترا کولکاتا کے نئے پولیس کمشنر

دوسری طرف جے پی نڈا کے رتھ یاترا سے پہلے ہی مالدہ ضلع میں کشیدگی پائی گئی۔ نامعلوم افراد نے بی جے پی کے قومی صدر کے پوسٹر و بینر پھاڑ ڈالے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کا یہ پانچواں دورہ مغربی بنگال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.