جھارکھنڈ کے نومنتخب وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا والہانہ استقبال کیا۔
![ممتاکی جھارکھنڈ کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے ملاقات](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5524859_mamata.jpg)
ہیمنت سورین نے ترنمول کانگریس کی سربراہ پھولوں سے استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان کافی دیر تک بات چیت ہوئی۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ میں یہاں ہیمنت سورین کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے آ ئی ہوں۔ میرا ہمیت کے والد شیبوسورین سے بھی تعلقات اچھے ہیں۔
![ممتاکی جھارکھنڈ کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے ملاقات](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5524859_ba.jpg)
انہوں نے کہاکہ جھارکھنڈ سے بھارتیہ جنتاپارٹی کی شکست سے یہ واقضح ہوگیا ہے کہ آنے والے دنوں میں تمام ریاستوں سے اس کا صفایایقینی ہے۔ لیکن عوام کو اس کے لیے بیدارہونے کی ضرورت ہے۔
ممتابنرجی کے مطابق جھارکھنڈ میں نئی شروعات ہوئی ہے۔ اسے آگے لے جانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ تمام اپوزیشن پارٹیاں ایک ساتھ ہوجائے توبی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت من مانے کرنے سے گریز کرے گی۔
![ممتاکی جھارکھنڈ کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے ملاقات](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5524859_baneee.jpg)
مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر ریاست کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے منظورشدہ نئے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کاسلسلہ جاری ہے۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ منظور ہونے کے بعد سے ہی مغربی بنگال میں احتجاجی جلسے اور جلوسوں کاسلسلہ جاری ہے۔
ریاست کے تمام اضلاع میں جاری احتجاج کے سبب مشرقی ریلوے کو سیالدہ اور ہوڑہ سے روانہ ہونے والے تمام بیشترٹرینوںکو معطل کردیا ہے جس کے سبب مسافروں کو بڑی دشواریوں کاسامنا کرناپڑرہاہے۔