ETV Bharat / state

Cyber Fraud With Kolkata Chief Justice کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سائبر فراڈ کے شکار - کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس

کولکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ آن لائن جعلسازی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے اس معاملے میں جمتاڑا سے 4 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے جس کی وجہ سے مزید ملزمین کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔Cyber Fraud With Kolkata High Court Chief Justice

کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آن لائن جعلسازی کا شکار

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 2:35 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آن لائن جعلسازی کا شکار

جمتارا: کولکاتا پولیس نے گزشتہ روز جمتارا سے چار سائبر مجرموں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بینک اکاؤنٹ سے رقم چوری کی تھی۔اس کے بعد کولکتہ پولیس ان چاروں کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر دارالحکومت کولکاتا اپنے ساتھ لے گئی۔ مقامی تھانے کی پولیس کے ساتھ کولکاتا پولیس نے کرماٹنڈ تھانہ علاقہ کے جھلووا اور ماتاٹنڈ گاؤں میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی اور اس سائبر دھوکہ دھہی کے الزام میں چار لوگوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں کی شناخت شیو شنکر منڈل، مترا منڈل، تپن منڈل کے طور پر ہوئی ہے ۔یہ لوگ متعدد سائبر فراڈ کے معاملے میں ملوث ہیں۔کولکاتا پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد اس معاملے کی تفتیش میں مزید تیزی لائی ہے۔ان چاروں نے کولکاتا کے چیف جسٹس کے اکاؤنٹ سے تقریباً پانچ لاکھ کی رقم چرائی تھی۔

کولکاتا میں سائبر کرائم کے دو الگ الگ کیس درج: کولکاتا پولیس کے مطابق کولکاتا میں سائبر کرائم کے دو الگ الگ کیس درج کئے گئے ہیں۔ جس میں پکڑے گئے سائبر مجرموں نے کولکاتا کے بہت سے لوگوں کو سائبر فراڈ کا شکار بنایا۔ان سے تقریباً 12 سے 15 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی گئی۔ اس میں کولکاتا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے کی رقم کی چوری ہوئی ہے ۔

کولکاتا پولیس نے کہاکہ اس معاملے میں گرفتار کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ دارالحکومت کولکاتا میں درجنوں افراد آن لائن و سائبر فراڈ کا شکار ہوئے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو سائبر دھوکہ دیا گیا ہے۔جامتارا سے گرفتار تمام لوگ ہی اس پورے معاملے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Man Allegedly Killed Wife گھریلوں تنازع کے بعد شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

پولیس انہیں ٹرانزٹ ریمانڈ پر کولکاتا لے گئی: کولکاتا پولیس نے چار گرفتار سائبر مجرموں کو جمتارا کورٹ میں پیش کیا۔ عدالت نے انہیں ٹرانزٹ ریمانڈ پر کولکاتا لے جانے کا حکم دیا۔ کولکاتا پولیس کے مطابق ٹرانزٹ ریمانڈ پر تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.