ETV Bharat / state

جماعت اسلامی توپسیا متاثرین کی عارضی گھر بنانے میں مدد کرے گی

جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کی جانب سے توپسیا میں آگ لگنے سے بے گھر ہونے والے متاثرین کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

jamate islami will help topsia fire victims to built makeshift and food
جماعت اسلامی توپسیا متاثرین کی عارضی گھر بنانے میں مدد کرے گی
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 9:57 PM IST

جماعت اسلامی کی جانب سے متاثرین میں خوردنی اشیا کی تقسیم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ جماعت کی طرف سے متاثرین کو عارضی طور پر گھر بنانے میں مدد کی جائے گی۔ جماعت اسلامی کی طرف سے متاثرین کے لئے کمیونٹی کچن بنانے پر بھی غور و فکر جاری ہے۔

جماعت اسلامی توپسیا متاثرین کی عارضی گھر بنانے میں مدد کرے گی

کولکاتا کے توپسیا کے ایک جھونپڑ پٹی میں منگل کے روز اچانک لگنے کی وجہ سے سو کے قریب جھونپڑیا جل کر خاک ہو گئیں۔ جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے ان کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بے گھر ہونے والے افراد کے لئے کولکاتا کارپوریشن کی جانب سے گھر بناکر دینے کی کا وعدہ کیا ہے۔

وہیں دوسری جانب فی الحال ان لوگوں کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔ ان کے پاس کھانے پینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ ان کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کی جانب سے ان لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ جماعت اسلامی نے متاثرین میں خوردنی اشیاء تقسیم کی ہے۔ اس کے علاوہ جب تک کارپوریشن کی طرف سے گھر بناکر نہیں دیا جاتا ہے ان کے لئے عارضی مکان بنانے میں جماعت اسلامی مدد کرے گی آئندہ کل صبح جماعت اسلامی کے رضاکار ان کے لئے عارضی مکان بنانے کی شروعات کریں گے۔

jamate islami will help topsia fire victims to built makeshift and food
جماعت اسلامی توپسیا متاثرین کی عارضی گھر بنانے میں مدد کرے گی

جماعت اسلامی کولکاتا ضلع کے معاون ناظم محمد جاوید نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جن افراد کا گھر جل کر خاک ہوچکے ہیں وہ کھلے آسمان میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اگرچہ ریاستی حکومت نے ان کو گھر بناکر دینے کی بات کہی ہے۔ لیکن اس میں وقت لگے گا اسی لئے ان کو فوری طور پر گھر کی ضرورت ہے اسی لئے جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے لئے عارضی طور پر گھر بنانے میں ہم مدد کریں گے۔ ان کو جماعت کی طرف سے عارضی گھر بنانے کے لئے ضروری اشیاء مہیا کرائیں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے اس بات پر غور و فکر ہو رہی ہے کہ ان کے لئے کمیونیٹی کچن قائم کیا جائے تاکہ ان کو روزانہ دونوں وقت کھانا مل سکے۔ اس پر بہت جلد ہم حتمی فیصلہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.