ETV Bharat / state

مغربی بنگال: جماعت اسلامی کی جانب سے ڈیلی کیئر کلینک کا جلد افتتاح

کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کے دوران ریاست مغربی بنگال کے زیادہ ترہسپتالوں کو کووڈ ہسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے۔جس کے سبب دوسرے امراض میں مبتلا افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے ڈیلی کئیر کلینک کا جلد افتتاح

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 8:54 PM IST

ان حالات کے پیش نظر جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کی جانب سے ان افراد کے لئے مفت ڈے کیئر کلینک کا کولکاتا کے مختلف مسلم علاقوں میں افتتاح کیا جائے گا۔ جہاں مفت میں دیگر امراض کے لئے ڈاکٹر دستیاب ہوں گے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تیار کی گئی ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے ڈیلی کئیر کلینک کا جلد افتتاح

لاک ڈاؤن کے دوران کولکاتا کے بیشتر ہسپتالوں میں مریضوں کو واپس لوٹا دیا جا رہا ہے۔یا زیادہ تر ہسپتال پہلے کووڈ جانچ کرانے کی ہدایت دے رہے ہیں۔

جس کی وجہ سے دوسرے امراض میں مبتلا افراد کو اضافی خرچ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔گردے، دل اور پیٹ کے امراض کے علاج کے لئے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان حالات میں لوگوں کو مہنگے نرسنگ ہوم میں جانا پڑ رہا ہے جہاں نرسنگ ہوم والے بے جا رقم وصول رہے ہیں۔

ان کلینک میں ڈاکٹر مریضوں کی مفت جانچ کے ساتھ انہیں دوائیں بھی دی جائیں گی۔جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کے امیر مولانا عبدالرفیق نے ای ٹی وی بھارت کو کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے یہ مشاہدہ کیا کہ کووڈ کے علاوہ جو لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہیں ان کے علاج میں کافی پریشانی ہو رہی ہے۔

حکومت کی زیادہ تر توجہ کورونا وائرس سے متاثرین پر ہے، بیشتر سرکاری ہسپتالوں کو کووڈ ہسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ایسے میں مختلف امراض کے لئے ہم نے کولکاتا کے مختلف علاقوں، جیسے راجا بازار، خضر پور، توپسیا، پارک سرکس اور مٹیابرج جیسے علاقوں میں مفت ڈے کئیر کلینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ' اس تعلق سے ہم لوگوں نے کولکاتا کے متعدد ڈاکٹروں سے بات کی ہے، تقریبا 30 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

ہلکی بارش میں ہی وکاس بھون پانی پانی

اس کے علاوہ ہم کوشش کریم گے کہ مریضوں کو مفت میں دوا بھی دی جائے۔اس سے قبل ہم نے مفت آکسیجن سیلنڈر مرکز کا افتتاح کیا ہے ۔جس سے کولکاتا کے لوگوں کو ضرورت کے وقت بآسانی مل سکے گا ساتھ ہی اب مفت ڈے کئیر کلینک کا بھی فائدہ انہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.