ETV Bharat / state

کولکاتا: بنگلہ دیش فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ملی و سماجی تنظیموں کا احتجاج - کولکاتا ملی و سماجی تنظیموں کا احتجاج

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں مختلف ملی و سماجی تنظیموں نے بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے دوران پوجا پنڈالوں اور مندروں میں ہوئے حملے کے خلاف احتجاج کیا۔

بنگلہ دیش فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ملی و سماجی تنظیموں کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 2:01 PM IST

کولکاتا میں آج مختلف ملی و سماجی تنظیموں نے بنگلہ دیش میں گزشتہ دنوں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف کولکاتا کے فائن آرٹس اکاڈمی کے سامنے احتجاج کیا۔ جماعت اسلامی، آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن، بندی مکتی کمیٹی، سدبھاؤنا منچ، بنگلہ بچاؤ منچ، ای پی سی آر تنظیموں کے اراکین نے بنگلہ دیش فرقہ وارانہ تشدد کی مذمت کی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بنگلہ دیش فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ملی و سماجی تنظیموں کا احتجاج

بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے دوران پوجا پنڈالوں اور مندروں میں ہوئے حملے کے خلاف جماعت اسلامی، آل بنگال مائنوریٹی یوتھ فیڈریشن، بندی مکتی کمیٹی، بنگال بچاؤ منچ، سدبھاؤنا منچ، اے پی سی آر کے اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی اور بنگلہ دیش کے اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے مذہبی مقامات کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی مغربی بنگال کے سیکریٹری شاداب معصوم نے کہا کہ گزشتہ دونوں ہمارے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں وہاں کے اقلیتی برادری کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ قابل مذمت ہے۔ درگا پوجا کے دوران پوجا پنڈالوں اور ہندوؤں کے مندروں میں توڑ پھوڑ اور فرقہ وارانہ تشدد ہوئے جو بہت ہی افسوس ناک اور قبل مذمت ہے۔ جہاں کہیں بھی حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہوتی ہے ہم اس کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں۔ مذہب اسلام میں بھی دوسرے مذاہب کے لوگوں پر ظلم کرنے اور ان کے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانے سے منع فرمایا گیا ہے۔ ہم بنگلہ دیش کے اقلیتی برادری کے ساتھ ہیں۔ ان پر ہوئے ظلم کی مذمت کرتے ہیں اور بنگلہ دیش کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

وہیں سمویدھان بچاؤ کمیٹی کے سربراہ چھوٹن داس نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے ساتھ جو ہوا، وہ قابل مذمت ہے۔ بنگلہ دیش ہو یا ہندوستان، ظلم جہاں بھی ہو ہم سب کو اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.