گورنر جگدیپ دھنکھر نے گلوبل بزنس سمٹ (Bengal Business Summits) کی کامیابی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ ممتا بنرجی نے صنعت کو ریاست کا پرندہ بنانا چاہتی ہیں اس لیے انہوں نے بنگال بزنس سمٹ کے افتتاح کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کیا ہے۔
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر (Jagdeep Dhankhar) اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید شدت آئی ہے۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اور ان کی حکومت کو ریاست میں صنعتی ترقی کو لے کر ہدف بنایا۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی سے بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے ذریعہ ریاست میں صنعتی ترقی پر سوال کرکے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ دراصل بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ چھ برسوں سے بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے نام پر بڑے بڑے تاجروں کو بلایا جاتا ہے۔ ایونٹ مینیجمنٹ (Event Managment) کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں اور نتیجہ صفر برآمد ہوتا ہے۔'
گورنر جگدیپ دھنکر کا کہاکہ کیا وزیر اعلیٰ ممتابنرجی (Mamata Banerjee) اس کا جواب دے سکتی ہیں کہ گزشتہ پانچ چھ برسوں میں کتنی کمپنیوں نے بنگال کی سرزمین پر کارخانے قائم کیے اور کتنے لوگوں کو نوکری ملیں؟ ان کے پاس کسی بھی سوال کا جواب نہیں ہے۔
جگدیپ دھنکر کے مطابق انہوں نے گزشتہ پانچ چھ برسوں کے دوران بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے نام پر کتنے اخراجات کیے گئے ہیں اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور لوگوں کو بتائیں کہ اتنے اخراجات ہوئے، اتنے کارخانے قائم کیے گئے اور کتنے لوگوں کو ملازمت ملیں۔ ریاست کے اعلیٰ حکام سے اس ضمن میں رپورٹ دینے کو کہا وہ اب تک نہیں ملی۔'
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ہمیشہ سے ہی بنگال گلوبل بزنس سمٹ پر سوال اٹھاتے رہے ہیں اور اس مرتبہ انہوں نے اس سلسلے میں حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔ اس کے بعد سیاسی حلقوں میں طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: