ETV Bharat / state

Jagdeep Dhankhar Criticises Mamata Govt: دوسری ریاستوں کو دیکھنے سے بنگال کا لا اینڈ آرڈر بہتر نہیں ہو سکتا، گورنر جگدیپ دھنکر - بنگال میں جنسی زیادتی و قتل پر گورنر کا طنز

مغربی بنگال کے بیشتر West Bengal Crime Situation اضلاع میں جرائم کی وارداتوں بالخصوص خواتین کے خلاف تشدد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ حقوقِ انسانی کمیشن نے بھی حالیہ واقعات پر نوٹس لیا ہے۔

jagdeep-dhankhar-criticises-mamata-govt-over-law-and-order
دوسری ریاستوں کو دیکھنے سے بنگال کا لا اینڈ آرڈر بہتر نہیں ہو سکتا، گورنر جگدیپ دھنکر
author img

By

Published : Apr 15, 2022, 9:25 PM IST

Updated : Apr 15, 2022, 10:16 PM IST

مغربی بنگال میں بڑھتے جرائم پر گورنر جگدیپ دھنکر نے ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ آپ جب تک دوسری ریاستوں کے بارے میں بات کریں گی اس وقت تک مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر بہتر نہیں ہو سکتا ہے۔ Jagdeep Dhankhar Criticises Mamata Govt

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہاکہ دوسروں کو دیکھنے سے پہلے ہم اپنے گھروں کو دیکھیں اور خامیوں اور کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کریں، لیکن اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دوسروں کو دیکھا جاتا ہے۔ گورنر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا نام لیے بغیر کہا کہ ریاست میں جب بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو انہیں ملک کی دوسری ریاستوں کی یاد آ جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے لا اینڈ آرڈر میں بہتر نہیں آسکتی ہے۔'

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہاکہ ہاش کھالی علاقے میں جنسی زیادتی اور بہیمانہ قتل کے واقعے میں کوتاہی برتی گئی۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش نے کہاکہ مغربی بنگال میں خواتین محفوظ ہیں۔ بنگال میں خواتین کی سیکیورٹی دوسری ریاستوں کے مقابلے کافی بہتر ہے۔ بیرونی لوگوں کو ریاست کے لاء اینڈ آرڈر کو لے کر فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسی درمیان مرشدآباد ضلع کے بھگوان گولہ ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر افروز سرکار نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہاکہ جنسی زیادتی کے خلاف اجتجاجی جلوس کا اہتمام کرنے والے سی پی آئی ایم کو لاٹھیوں سے قابو کیا جائے گا۔ بھگوان گولہ ترنمول کانگریس ایک نمبر بلاک صدر افروز سرکار نے کہا کہ بنگال میں کہیں بھی اجتماعی جنسی زیادتی کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے تو ہمیں ثبوت دیں۔ ہم پولیس کو کارروائی کرنے کی ہدایت دیں گے۔ہماری ہدایت پر پولیس کام کرے گی اور قصورواروں کو گرفتار کرے گی۔

ترنمول کانگریس کے رہنما یہاں ہی خاموش نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ سی پی آئی ایم کے حامی آبروریزی کے خلاف اجتجاجی جلوس کا اہتمام کریں گے تو لاٹھیوں سے مار کر ٹھنڈا کر دیا جائے گا۔ انہیں ایسا مارا جائے گا کہ وہ سڑکوں پر نکلنے کا نام نہیں لیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہماری ماں ہیں۔ ان کے خلاف کوئی احتجاجی جلوس یا دھرنے پر بیٹھے گا تو اسے طاقت کی بدولت خاموش کر دیا جائے گا۔

وہیں ریاست کی موجودہ صورتحال پر ٹی ایم سی کے اندر بھی ناراضگی کی خبریں ہیں۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہاکہ جس ریاست کی وزیراعلیٰ خاتون ہے وہاں خواتین کو سب سے زیادہ ہدف تنقید شدد بنایا جاتا ہے۔ رکن پارلیمان سوگتا رائے نے ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ مغربی بنگال میں ایک خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ ایک وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود ریاست کے بیشتر اضلاع میں خواتین کو تشدد بنایا جا رہا ہے۔'

انہوں نے کہاکہ ندیا ضلع کے ہاش کھالی علاقے میں جنم دن تقریب کے دوران ایک نابالغہ کی جنسی زیادتی اور پھر بہیمانہ قتل کے واقعے کے بعد واقعی لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھنے لگے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ریاست میں خواتین کی سکیورٹی کو پختہ اور یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ان سب واقعات کو دیکھ کر ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ خواتین محفوظ نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 15, 2022, 10:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.